تازہ تر ین

واجبات کی عدم ادائیگی، سابق اہلکار نے پولیس کی ویب سائٹ بند کردی

نیوٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک سابق پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر واجبات کی ادائیگی کے تنازع پر پولیس کی ویب سائٹ بند کر دی۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر ویب سائٹ بند کرنے والے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوٹن شہر کی میئر رُوتھین فُلر کا کہنا تھا کہ سابق اہلکار، جو محکمہ پولیس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ڈائریکٹر تھا، نے جون کے آخر اور جولائی میں محکمے کی ویب سائٹ بند کر دی تھی۔ ویب سائٹ پر جانے والوں کو ایک پیغام دِکھایا جاتا تھا جس میں لکھا تھا کہ میئر سے رابطہ کریں اور ویب سائٹ بحال کرنے کا کہیں۔
میئر نیوٹن کا کہنا تھا کہ اہلکار نے شہری حکام کو مارچ میں مطلع کیا تھا کہ وہ نوکری چھوڑ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اہلکار کو لگتا تھا کہ جس وقت انہوں نے ویب سائٹ بند کی ان کو 1 لاکھ 37 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کی جانی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv