Author: admin

دوحہ: (ویب ڈیسک) کویت میں 2017 کے بعد پہلی بار 7 افراد کو عدالت کے حکم پر پھانسی دیدی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ایک قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 2 خواتین اور 5 مردوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر آج عمل درآمد کرتے ہوئے مجرمان کو ایک ساتھ پھانسی دیدی گئی۔ جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں ایتھوپیا اور کویت سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ ایک پاکستانی، ایک شامی اور 3 کویتی مرد شامل ہیں۔ ان کے نام اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔…

Read More

مسقط: (ویب ڈیسک) عمان کے ساحل پر اسرائیلی ارب پتی تاجر کے آئل ٹینکر پر مسلح ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے جہاز میں آگ لگنے سے کچھ حصے کو نقصان پہنچا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمان کے ساحل پر ایک تیل بردار بحری جہاز پیسیفک زرکون پر ڈرون حملہ کیا گیا جس پر لائبیریا کا جھنڈا لہرا رہا تھا اور یہ اسرائیلی ارب پتی تاجر ایڈان اوفر کی ایسٹرن پیسیفک شپنگ کمپنی کی ملکیت ہے۔ حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کردی گئی اور بحری جہاز کے ڈوبنے کا خطرہ نہیں۔ یہ بحری جہاز آئل…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان جلد راہیں جدا ہونے کا امکان زور پکڑ گیا۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا، کلب اور فٹبالر کے درمیان جولائی 2023 تک معاہدہ طے ہے۔ رونالڈو نے کہا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ‘راولپنڈی ایکسپریس’ میں اداکار و گلوکار عمیر جسوال مرکزی کردار ادا کریں گے۔ پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شعیب اختر پر بننے والی بائیوپک ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ میں لیجنڈ فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمیر جسوال نے لکھا کہ آپ سب کے لئے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، راولپنڈی ایکسپریس میں بڑے پردے پر لیجنڈری شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر…

Read More

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اداکارہ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اداکارہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ ڈینس رچرڈز اور ان کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ اسٹوڈیو کے باہر پارکنگ ایریا میں کی گئی تاہم اداکارہ اور ان کے شہور اس حملے سے بال بال بچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈینس رچرڈز کے شوہر گاڑی چلا رہے تھے جیسے ہی اسٹوڈیو…

Read More

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیوجابز کے سینڈل دو لاکھ 18 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئے ہیں جن کی قیمت پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 40 لاکھ کے برابر ہے۔ اسٹیوجابز نے انہیں اتنی مرتبہ پہنا تھا کہ گویا قدموں کے نشان سینڈل پر چھپ چکے ہیں۔ کیلیفورنیا کے ایک نیلام گھر جولین آکشن نے اسے بطور نان فنجیبل ٹوکن (این ایف ٹی) فروخت کیا ہے جس پر ایک نامعلوم شخص نے دو لاکھ 18 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔ نیلام گھر کےمطابق1970 اور 80 کی دہائی میں اکثر مرتبہ یہ سینڈل اسٹیو جابز کےپیروں میں…

Read More

آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں دو لوگوں نے ایک منٹ میں بیس بال کے زیادہ کیچ پکڑ کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جو 250 سے زائد گینیز عالمی ریکارڈز توڑ چکے ہیں، اور ان کے ساتھی جونیتھن ہینن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ کے لیے کوشش کرنے سے قبل بال پھینکنے اور کیچ کرنے کی ایک سال سے زائد عرصہ مشق کی۔ ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ ہم دونوں سابق بیس بال کھلاڑی ہیں لیکن اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے ایک سال کی مسلسل پریکٹس کرنی پڑی۔…

Read More

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا نے موبائل ایپ تیار کرلی۔ کیپچرنگ ڈیوائسز میں موبائل ایپ انسٹال کرکے چھیپا سروس کو فراہم کی جائے گی، نادرا اور چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ نادرا ڈیجیٹل شناختی ایپلی کیشن چھیپا کو مفت فراہم کرے گا، ایپ کے ذریعے 6673 غیر شناخت شدہ لاشوں کی شناخت کا عمل ممکن بنایا، 4427 لاشیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ شناختی ایپ کے ذریعے ذہنی مریضوں کی شناخت بھی ممکن ہوسکے گی، نادرا نے 1415 مردوں اور 428 بے گھر خواتین کی کامیابی سے شناخت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا میرٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے، ان کی بات نہیں کر رہا جنہوں نے آرمی چیف لگنا ہے، میں تو ان کی بات کر رہا ہوں جنہوں نے آج تک کوئی شفاف کام نہیں کیا، آرمی ایکٹ میں حکومت چینج لیکر آرہی ہے، حکمران اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایک دو دن راولپنڈی جانے کا پلان دوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جہلم، سرگودھا، مردان سمیت دیگر جگہوں پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریکوڈک صدارتی ریفرنس میں بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت بلوچستان کو 47 سال میں ریکوڈک منصوبے سے 32 ارب ڈالر سرمایہ ملے گا۔ سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت بلوچستان حکومت کے وکیل صلاح الدین احمد نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ریکوڈک منصوبے سے حاصل ہونے والے کل سرمائے میں 25 فیصد حصہ بلوچستان حکومت کا ہے، سرمائے کے 25 فیصد میں سے 15 فیصد ہولڈنگ اور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب بننے سے اب تک ہونے والی تمام سزاؤں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ میں نیب قوانین کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربرا ہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس آنے کے بعد سے اب تک نیب ریفرنسز میں ہونے والی سزاوٴں کا جمعے تک ریکارڈ طلب کرلیا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا عوامی عہدے دار عوامی اعتماد کا حامل اور جوابدہ ہوتا ہے، اگر عوامی عہدے دار کرپشن کرے تو عوام کا اعتماد مجروح ہوتا…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) سمن آباد کے علاقے میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔ فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ملزم عمران نے فائرنگ کرکے بیوی ثانیہ اور 7 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد زندگی کا خاتمہ کرلیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن جائے وقوعہ پر پہنچے، تاحال قتل اور خودکشی کی وجہ سامنے نہ آئی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں پاکستان، دبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے توشہ خانہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان صاحب اینف از اینف، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی، عمران خان نے ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی…

Read More