Author: admin

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔ لاہور میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پیچھے ہٹ کر سب دیکھ رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ایسا چیف آئے جو ان کے معاملات اور کیسز کا خیال رکھے لیکن کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔ انہوں نے کہا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 859 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی ترقی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر سے تیسرے نمبر پرآگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں سری کے ہسارنگا کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر افغانستان کے راشد خان اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے عادل…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت اور سول ایوی ایشن کے درمیان بات چیت جاری ہے، بس سروس کے لیے ائیرپورٹ کےاندربس ٹرمینل بنایا جائےگا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ روٹ پر بس سروس چلنے سے عوام کو سہولت ہوگی، سول ایوی ایشن پیپلزبس سروس کیلئے دو بس اسٹاپ بنانے کے لیے جگہ دینے کے لیے تیار ہے۔

Read More

برطانیہ : (ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتیوں کیلئے مخصوص ویزا اسکیم متعارف کروادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی متعارف کردہ اسکیم کے تحت ہر سال 3 ہزار بھارتیوں کیلئے برطانیہ میں ملازمت کے دروازے کھل گئے ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے اس ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، اس اسکیم کے ذریعے گزشتہ سال ہونے والے یوکے ۔ بھارت مائیگریشن اور موبیلٹی پارٹنر شپ کی مضبوطی کو اجاگر کیا…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو کے نئے ورژن کو نومبر کے آخر تک متعارف کرایا جائے گا۔ ٹوئٹر کے سبسکرپشن پلان گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد کمپنی کی آمدنی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے بلیو ٹک کا حصول آسان بنانا تھا۔مگر 8 ڈالرز ماہانہ کے سبسکرپشن پلان متعارف کرانے کے بعد معروف شخصیات اور اداروں کے نام کے جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہوگئی تھی جس کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔ اب ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے بتایا کہ بلیو ویری فائیڈ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کی وجہ بتائی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ‘بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ ورانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے’۔ اشنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ‘اگر بھائی نا کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے’۔ انہوں نے مرد حضرات کے لیے لکھا ‘اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شیخ رشید کی جانب سے توہین مذہب کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نمٹادی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ پرشیخ رشید کےخلاف درج مقدمے پر سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کو توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار دیا۔ تفتیشی افسر کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن نمٹا دی جب کہ ان کے بھتیجے کی درخواست بھی نمٹادی گئی۔ عدالت نے شیخ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق کے ہمراہ تصویر پر ردعمل سامنے آگیا ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے عمر فاروق سے ملاقات پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی جس میں میرے علاوہ دیگر 4 وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے- فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمر فاروق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کےتحت ہوئی…

Read More

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی عہدیداروں کا کہنا ہےکہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائر کیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابتدائی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرینی افواج نے فائرکیا۔ اسی حوالے سے امریکی صدربھی پولینڈ کو نشانہ بنانے والے میزائل کا روس سے داغے جانے کا امکان رد کرچکے ہیں۔ دوسری جانب ابتدا میں امریکی انٹیلیجنس اہلکار نے کہا تھا کہ روسی میزائل پولینڈ میں داخل ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی نے امریکی صدر اور تین…

Read More

گجرات : (ویب ڈیسک) بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے گجرات اسمبلی کے الیکشن کے لیے بھارتی ٹیم کے نامور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے روابا جڈیجا کو گجرات کے علاقے جام نگر سے اسمبلی ٹکٹ دیا ہے جبکہ بھارتی کرکٹر کی بہن نینابا جڈیجہ کانگریس کے لیے مہم چلا رہی ہیں اور انہوں نے بی جے پی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الیکشن میں بھابھی کے خلاف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نینابا جڈیجا کا کہنا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اولمپئن ماحور شہزاد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کی شادی میجر فیضان سے ہوئی۔ شادی کی تقریبات کراچی میں ہوئیں، جس میں دوستوں سمیت قریبی رشتےداروں نے شرکت کی۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی تھیں۔ اس حوالے سے ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہوں، شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھوں گی۔

Read More

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) 5 دہائیوں بعد چاند پر واپسی کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا نے آرٹیمس 1 مشن کو کامیابی سے لانچ کردیا ہے۔ امریکی وقت کے مطابق رات 1 بج کر 45 بجے (پاکستان میں دن کے 11 بج کر 45 منٹ) آرٹیمس 1 مشن کو لانچ کیا گیا۔اس مشن کو ناسا کی تاریخ کے طاقتور ترین اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے آرٹیمس 1 کو روانہ کیا گیا اور اس موقع پر لانچ ڈائریکٹر چارلی بلیک ویل تھامسن نے کہا کہ یہ انسانوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کا خریدار سامنے آنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟۔ لیگی رہنما نے سوال کیا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!۔

Read More