Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے اپنے آفیشل اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کل ایک چینل نے ہینڈلرز کے تعاون سے بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا، یہ کہانی مشہور فراڈ اور عالمی مطلوب مجرم کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے، میں جیو، خانزادہ اور جعلساز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور یو اے ای میں بھی مقدمہ کروں گا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمرفاروق کیخلاف دبئی میں قانونی کارروائی کریں گے، نظام انصاف پر ہمیں اعتماد ہی نہیں ہے، چار دن سے ہمارے سینیٹرز سڑکوں پر ہیں، عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ہوا اس پر نوٹس ہی لے لیں۔ شیریں مزاری اور ذلفی بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سعودی بادشاہ نے عمران خان کو تحفہ دیا، ہمارے چیف آف پروٹوکول نے وہ تحفہ وصول کیا، عمران خان یا کوئی بھی وزیراعظم تحفے براہ راست وصول نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آَئی ملک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ کا رواں برس کا سب سے بڑا فیچر پاکستانی صارفین کو بھی مہیا کر دیا گیا۔ واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیٹنگ ایپس میں سے ایک رہی ہے۔ اسے روزانہ لاکھوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کے لیے وقتاًفوقتاً نئے فیچرز سامنے لاتا رہتا ہے۔ واٹس ایپ کے ٹیب بار میں صارفین کو دو نئے آئیکن دکھائی دے رہے ہیں ۔ صارفین کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہے ہیں کہ یہ آئیکن کن فیچرز کے لیے ہیں اور ان کا کیا مقصد ہے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر حکم عدولی نہیں کی، عدالتی حکم کے بارے میں نہیں جانتا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ کو جمع کروا دیا ہے، سپریم کورٹ میں جواب عمران خان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ جان بوجھ کر سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہیں کی، مجھے 25 مئی کی شام کو عدالتی حکم کے حوالے سے آگاہ نہیں…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنوں کے باعث راستوں اور تعلیمی اداروں کے بندش کیخلاف کیس میں سی پی او راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی جی آئی بی سے دھرنوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب، سی پی او شہزاد بخاری او دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی دی گئی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) با اثر وڈیروں نے بزرگ شہری کی چار بیٹیوں کو اغواء کر لیا، باپ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بزرگ شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں انکشاف کیا کہ اس کی چار بیٹیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے، با اثر وڈیرے میری چاروں بیٹیوں کو اغواء کر کے گجرات اور رحیم یار خان لے گئے ہیں۔ بزرگ شہری نے عدالت میں شکایت کی کہ بیٹیوں کے اغواء کے مقدمات بھی درج کرائے لیکن پولیس ان کے وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے شادی…

Read More

انڈونیشیا : (ویب ڈیسک) کبھی زبان لڑکھڑاتی ہے تو کبھی پاوں، امریکی صدر ایک بار پھر انڈونیشیا میں سیڑھیوں پر چڑھتے لڑکھڑا گئے۔ جوبائیدن جیسے ہی لڑکھڑائے انڈونیشین صدر نے امریکی صدر کا بازو پکڑ کر انہیں سہارا دیا، جی ٹوئنٹی سمٹ میں شریک ہونے کے لیے عالمی رہنما انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں موجود ہیں۔ اس سے پہلے بھی امریکی صدر کبھی سائیکل چلاتے گر پڑتے ہیں تو کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے لڑکھڑا جاتے ہیں اور کبھی خطاب کے دوران الفاظ کی ادائیگی بھول جاتے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی نیویارک میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا کیخلاف…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز اور انگلش بیٹر ایلکس ہیلز نے 2023 میں آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کرنے والی ٹیم انگلینڈ کے اوپنر ہیلز نے آسٹریلیا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کرکٹ لیگز کھیلنے کے معاہدے کر رکھے ہیں، جس وجہ سے انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ دوسری جانب 29 سالہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے اپنے آرام کیلئے انڈین لیگ کو نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشز اور 50 اوور کے ہونے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ودیگر رہنماؤں نے پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پولیس نے دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے شہبازشریف نے کہا کہ پورا پاکستان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔ صدر عارف علوی صدر مملکت عارف علوی نے…

Read More

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) لانگ مارچ کے باعث پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے وینیو میں تبدیلی کا امکان ہے۔ پی سی بی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ سیاسی حالات اور لانگ مارچ کے باعث پہلے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں کروائے جانے کا امکان ہے ۔ حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ…

Read More

فلوریڈا : (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ امریکہ کے روشن مستقبل کی خاطر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کمپین صرف میری نہیں بلکہ پورے امریکا کی ہے، آپ کا ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے تباہ ہورہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ماہ سے اشارہ دیا جارہا تھا کہ وہ ایک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسلام آباد اپنے گھر پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر حارث رؤف کے اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کا استقبال کیا جب کہ حارث کے گھر کے باہر مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سب مداحوں کا پاکستان کو سپورٹ کرنے کا بے حد شکریہ، آپ لوگ اتنی محبت کرتے ہیں اسی وجہ سے ہم پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی تھیں تاہم فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی ہے۔ بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ والدہ کو دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس معاملے کی تفتیش تو کینیا میں ہی ہونی ہے، یہاں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر شعیب…

Read More