Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، 24 گھنٹوں میں ملک مزید 57 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 600 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 57 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح0.66 فیصد رہی ہے۔ قومی ادارہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینےکا کہا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس پر عمل کیا جائےگا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دشمن ملک سے زیادہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کیخلاف قوم کو اکٹھا کر رہے ہیں، ملکی ادارے ان کی جارحیت سے محفوظ نہیں، قومی ادارے کی عزت و وقار کو خاک میں ملانا عمران خان کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نےکہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، قوم ایک صف ہو کر پاکستان کیخلاف داخلی جارحیت کا مقابلہ کرے۔ پی ڈی ایم…

Read More

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد کرلیا گیا۔ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی اور انہوں نے اب ایک اور اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ گریمی ایوارڈز کیلیے عروج آفتاب کو ایک بار پھر انوشکا شنر کے گانے ’اُدھرو نا‘ کیلیے نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ مسلسل دوسری بار گریمی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔ عروج نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خبر کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی رات گئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ بابر اعظم کے ہمراہ فاسٹ بولر نسیم شاہ، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سمیت ٹیم آفیشلز غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی نسیم شاہ ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں موجود شائقین نے انہیں دیکھ کر ‘ شیر آیا شیر’کے نعرے لگانا شروع کردیے۔مداحوں نے نسیم شاہ کے ساتھ سیلفیاں بھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پولارڈ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے تھے ،تاہم اب انہوں نے فرنچائز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پولارڈ نے کہا کہ اب وہ ممبئی انڈینز میں بحیثیت بیٹنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ فیصلہ میرے لیے بہت مشکل تھا لیکن میں اس بہترین فرنچائز کے ساتھ 13 سال گزارنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنےکا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری ہر شےکے فضائل بیان کرسکتے ہیں، ان سے شیطان کی فضیلت بھی پوچھیں تو خوب بیان کریں گے،گھڑی ساز کمپنی گراف کے مطابق گھڑی کی قیمت 1 ارب روپے سے زائد ہے، آپ نےگھڑی کی قیمت 10 کروڑ لگائی اور 2 کروڑ میں خریدی، ایسی کیا مجبوری تھی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ تاحال میری جان کو خطرہ ہے، سائفر کے معاملے پر اپنی بات سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس معاملے پر چیف جسٹس سے تحقیقات کی درخواست کی ہے، نہیں چاہتا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا نتیجہ پاکستان کی عوام کے مفادات کیخلاف نکلے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے فرانس 24 انگلش کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ میزبان صحافی نے سوال کیا کہ وزیر آباد میں حملہ کرنے والے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے توشہ خانہ اور قومی خزانے کیلئے حکمرانوں کا رویہ ہمیشہ مجرمانہ رہا اور حکمران اشرافیہ کے نام پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز کی زینت بنے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی غیرقانونی طور پر فروخت سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں سے ایسی کہانیاں منظرعام پر آرہی کہ ملک دنیا میں تماشا بن گیا ہے، حکمران اشرافیہ کے نام پانامہ لیکس اور پنڈوراپیپرز کی زینت بنے۔ مرکزی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران نے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ سیاسی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے اہم معاملات پر اتفاق رائے کے حصول کے لیے سیاسی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک میں معاشی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں ہونے والی ایک اہم تقرری کو آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت ہی ہونا چاہیے تاہم ان کی رائے میں یہ تقرری متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی ایکسپو سینٹر میں سجی آئیڈیاز 2022 نمائش کا الوداعی دورہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز کا مشاہدہ کیا اور امختلف شرکاء و مندوبین سے بات چیت کی۔ دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے اور یو اے ای سمیت مختلف دورے کرنے والے مندوبین سے…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے 2024ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا جس پر صدر جوبائیڈن نے بھی سابق صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء کا صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈیموکریٹ حکومت نے امریکی ریاست کو اپنی پالیسیوں سے کمزور اور زلیل کردیا۔ جس پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے اپنے 4 سالہ دور میں امریکا کو ایک…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تباہ شدہ گھر کے ہر مالک کو تعمیر شروع کرنے کیلئے 50 ہزار روپے دیے جائیں گے اور جب تعمیر چار دیواری تک پہنچے گی تو باقی 250000 روپے تعمیر مکمل کرنے کیلئے متعلقہ مالک کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سیلاب سے 17 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تمام تباہ شدہ مکانات کی تعمیر پر…

Read More