Author: admin

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا اور پاکستان کا دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے فروغ کی حکمت عملی جاری کردی۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پانچ سالہ پروگرام کے تحت تجارات اور سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط، کاروباری لاگت کو کم کرنے کے اقدامات سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران نجی شعبے کے ذریعے پاکستان میں 25 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کی مدد سے مزید 75 ملین…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ایک بار پھر اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے اور ان کو اہلیہ سمیت طلب کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کی ٹیم نے رانا ثنا اللہ اور انکی بیگم کو بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کیا، وزیر داخلہ پر کلر کہار میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں شیڈول ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر دو فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک اخلاق احمد پر اپنی غیر قانونی سوسائٹی کو رجسٹرڈ کروانے کیلئے رانا ثناء اللہ کو پلاٹ دینے کا الزام ہے۔ رانا ثناء اللہ اپنی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست سینئر وکیل کامران مرتضیٰ نے دائر کی جس کی سماعت کل ہو گی، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کامران مرتضی کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ سماعت کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بنایا گیا ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے لاہور میں تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے کر تاریخی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ خیال رہے کہ یہ ایشیا میں کسی بھی آئرش ٹیم کی پہلی ٹی 20 سیریز جیت ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کے ٹاپ آرڈر نے ٹیم کے سکور میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ اوپنر گیبی لیوس نے 46 گیندوں میں 71 رنز بنائے، ان کی شاندار اننگز میں 11 چوکے اور ایک…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے دو جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے ہلال خیل کے علاقے میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ آپریشن 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب ہوا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مرنے والے دہشتگرد سیکورٹی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے معاملے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پر وفاقی حکومت نے تحفظات ظاہر کردیئے۔ ان تمام تحفظات کو پنجاب حکومت نے مسترد کر دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کا محکمہ داخلہ پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم پر وفاقی حکومت نے اعتراض اٹھا دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں تمام ممبران کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے،جے آئی ٹی میں کسی اور ایجنسی اور خفیہ ادارے کا نمائندہ شامل…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور جمہوریہ مالٹا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری (پالیسی پلاننگ اور آرمز کنٹرول) محمد کامران اختر کی قیادت میں وفد مشاورت میں شریک ہوا جبکہ مالٹا کی جانب سے سفیر فیونا فارموسا ڈائریکٹر جنرل (سیاسی بیرونی تعلقات اور یورپی امور) کی زیر قیادت وفد نے بات چیت میں شرکت کی۔ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے اہمیت کے حامل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پولیس اوردیگر محکموں کیلئے 1200 ڈرون کیمرے خریدنے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں چین کی ڈرون ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی Da-Jiang Innovations(DJI) کے وفدنے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویزالہی کاکہناتھاکہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبے میں جدید پولیسنگ سسٹم کو فروغ دیں گے اور پٹرولنگ پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے میں سٹریٹ کرائم اوردیگر جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں ڈرون کیمرے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پبلک آفس ہولڈرز، اتھارٹی کے مالی فوائد اور اتھارٹی کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کو طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق سابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔ انہیں 17نومبر کو دوپہر 2بجے نیب اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن 22 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنائےگا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق 22 نومبر کو کراچی بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنایا جائےگا۔ خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات 120 دن کے اندر ہونے چاہئیں، صوبائی حکومتیں چاہتی نہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں، پہلے بھی صوبوں میں بہت مشکل سے بلدیاتی انتخابات کرائے، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے میں بہت مشکل آرہی ہے لیکن ہم…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت ایک ہزار آٹھ سو پچاس روپے بڑھی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے اضافےکے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 1586 روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 42983 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 369 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے بڑھ کر 6868 ارب روپے ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ میں سامنے آنے والی کرپشن پر چاہتے ہیں یہ معاملہ دب جائے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں سارے شورمیں کرپشن دب جائے، سائفر پر بیرونی سازش کا الزام لگایا اب اس الزام سے پیچھے ہٹ گئے، ملک کے معاشی حالات اتنے اچھے نہیں ہیں، ایسے بیانات سے بیرونی حالات بھی متاثر ہوتے ہیں، اس شخص نے پوری کوشش کی کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، عمران خان نے فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف بھی ہرزہ…

Read More