Author: admin

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے، مخصوص جماعت نے معاشرے میں تقسیم پیدا کی ہے، سیاسی اختلاف کے باعث ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ہم سب کو مل کرتقسیم کو ختم کرنا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی جماعت اکیلے ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی، ہم جھگڑوں کو آگے لے کر چلیں تو عوام کا نقصان ہوگا، اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس…

Read More

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں صرف ان لوگوں کی ملاقات کرائی جائے جن کے نام وہ خود دیں اس کے سوا کوئی ملاقات کی درخواست نہیں دے سکے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ انہوں نے مشاورت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے…

Read More

لیڈز: سائنس دانوں نے انسانی بال سے 500 گُنا زیادہ مہین سوئی بنائی ہے جو کینسر کی بیماری کے نئےعلاج کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے نینو پائپیٹ نامی باریک اور انتہائی جدید سوئی کا استعمال کیا اور دیکھا کہ کینسر کے خلیے علاج کرنے پر کیسا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں اور اس دوران کتنا تبدیل ہوتے ہیں۔ انفرادی خلیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی موجودہ تکنیک ان کو عموماً تباہ کر دیتی ہے لہٰذا محققین ان خلیوں کا مطالعہ علاج سے پہلے…

Read More

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی ایک نظام وضع کرنا ہے جس سے خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں، خواتین کو ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے تمام وسائل اور مواقع مہیا کرنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے خواتین آگے بڑھیں اور قومی ترقی میں اپنا…

Read More

 لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ملاقات کی اور صدارتی انتخاب کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کل ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے گورنر ہاؤس لاہور پہنچے جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر ارکان کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد…

Read More

 واشنگٹن: 92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے اپنی چھٹی منگنی مائیکیولر بائیولوجسٹ 67 سالہ ایلینا زوکووا سے کرلی جب کہ وہ 4 شادیاں بھی کر چکے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور ایلینا زوکووا کی شادی رواں برس جون میں کیلی فورنیا کے موراگا وائن یارڈ اور اسٹیٹ میں ہوگی جس کے لیے دعوت نامے بھی تقسیم ہوگئے۔ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی نژاد ڈینگ اور امریکی اداکارہ جیری ہال  سے شادی کرچکے ہیں۔ میڈیا ٹائیکون کی نئی شریک حیات روسی نژاد…

Read More

 لاہور: حکومتی اتحاد نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا محمود الحسن پنجاب سے پی پی کے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔

Read More

پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ نادیہ جمیل کواکثر سوشل میڈیا پر ان کے بائیں ہاتھ سے کھانے کی تصاویر پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ جمیل نے یہ انکشاف کیا کہ بچپن میں جب وہ پانچ برس کی تھیں توحادثاتی طور پران کا دایاں بازو ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد سے انہیں جسم کے دائیں حصے پر مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا دایاں ہاتھ ابھی تک ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتاہے اور وہ کھانا بھی بائیں ہاتھ سے…

Read More

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں فارم بحال کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان جبکہ انجری سے نجات پانے والے نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے جبکہ لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی شمولیت کا انحصار انکی فٹنس سے مشروط ہوگا۔ اسی طرح پی ایس ایل میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد حنین شاہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع اور سلمان علی آغا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے…

Read More

ریاض: سعودی عرب میں شعبہ فلکیاتی امور کے سربراہ شرف السفیانی نے رمضان کے چاند سے متعلق اہم پیشن گوئی کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شعبۂ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ مملکت میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو دوپہر 12 بجے ہوگی اور مغرب کے بعد اسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ شرف السفیانی نے مزید کہا کہ اس طرح سعودی عرب میں یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے اس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب…

Read More

  کراچی: پاکستانی کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وزن بڑھنے کی وجہ سے لوگوں نے اُنہیں حاملہ سمجھا۔ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے، بعدازاں ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت میں ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی…

Read More

سابق زمبابوین کرکٹر و کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ کرکٹر کو سال 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ہیملٹن مساکڈزا کا استعدیٰ ڈیو ہوٹن کے بطور ہیڈکوچ عہدہ چھوڑنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ہماری کرکٹ کی کامیابیوں اور ناکامیوں کو…

Read More

 اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر تحریری رائے پیش کردی جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے، ان کی وجہ سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی، مظاہر نقوی کے نام کے ساتھ جسٹس یا جج کا نام بھی استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے 33 صفحات پر مشتمل تفصیلی رائے جاری کردی۔ تفصیلی رائے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کی۔ کونسل نے اپنی تحریری رائے میں کہا ہے کہ مظاہر…

Read More