Author: admin

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ پڑنے کا انتظار نہیں کریں گے، اب ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے سیاسی قوتوں سے ممکنہ مفاہمت کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کی ڈیل صرف سیاسی قوتوں سے ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ سیاسی قوتوں سے بات نہیں ہوسکتی مگر بات…

Read More

میڈیا کے دنیا میں شہنشاہ کا سا مقام رکھنے والے ریوپرٹ مرڈوک 92 سال کے ہوچکے ہیں۔ اس عمر میں بھی وہ جواں سال دل رکھتے ہیں۔ میڈیا ٹائیکون نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کی ہے اور شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ روس سے تعلق رکھنے والے گرل فرینڈ ایلینا زوکووا 67 سال کی ہیں۔ وہ خرد حیاتیات کی ماہر ہیں۔ ریوپرٹ مرڈوک کی ٹیم نے بتایا ہے کہ شادی رواں سال کیلیفورنیا میں مرڈوک کے موراگا وائن یارڈ میں رکھی گئی ہے۔ یہ ریوپرٹ مرڈوک کی پانچویں شادی ہوگی۔ نیو یارک ٹائمز نے شادی کی اطلاع دیتے ہوئے…

Read More

بھارت میں ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں احتجاج جاری ہے۔ دہلی چلو مارچ پچیسویں دن میں داخل ہوگیا۔ ہریانہ پولیس کے بعد دہلی پولیس نے بھی کسانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔ کسان مطاہرین نے 14 مارچ کو دہلی میں مہا پنچایت منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ڑیل روکو تحریک کی کال بھی دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل ہریانہ کی ہائی کورٹ نے کسانوں کا احتجاج کنٹرول کرنے میں بد انتظامی کا مظاہرہ کرنے پر ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کو شدید سرزنش کی تھی۔ ہریانہ پولیس نے اب بھی…

Read More

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔ نئے اوقات کار کے نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ اس سے قبل سندھ حکومت…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے سیلفی لینے والے مداح کو غصے میں فوراََ کیمرہ بند کرنے کی دھمکی دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور 58 برس کے ہوجانے کے بعد بھی اُن کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، اپنی نجی زندگی میں کئی تنازعات کا سامنا کرنے کے باوجود بھی سلمان خان کو بالی ووڈ کا بھائی جان سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، اس بار اداکار نے اپنے رویے سے مداحوں کو مایوسی اور غصے کا…

Read More

لندن کے مئیر صادق خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مسلمان اسلاموفوبیا کا نشانہ بن رہے ہیں۔ سینٹرل لندن میں رمضان المبارک کی آمد پر لائٹس روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر لندن صادق خان نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں بہت ترقی کی ہے تاہم اس کے باوجود انہیں اسلامو فوبیا کا سامنا ہے۔ صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم رشی سونک اور ان کی کابینہ اسلامو فوبیا کا لفظ تک استعمال کرنے سے ڈرتے ہیں۔ غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ سینٹرل لندن میں رمضان…

Read More

لاہور: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 310 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے گٹھ جوڑ نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار 30روپے فی کلو…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں بلکہ فی الحال اُن کی ساری توجہ اپنے کیریئر پر ہے۔ گزشتہ دنوں پرینیتی چوپڑا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، اُن کے کُھلے ڈُھلے لباس کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلنے لگی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور اُن نے یہ خبر مداحوں سے چُھپانے کے لیے ڈھیلا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ تاہم اب پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ حمل کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ان دونوں اداکارہ مختلف شہروں…

Read More

 اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کے آخری مرحلے میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل ہم مل کر آصف علی زرداری کو ایک مرتبہ پھر صدر مملکت منتخب…

Read More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر…

Read More

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بنے گی، شہبازشریف کی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے، کابینہ میں ہمارے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے۔ آج نیوز کے پروگرام “روبرو “ میں اینکر پرسن شوکت پراچہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کے لیے بھاگ دوڑ بھی کی جاتی ہے، خوش نصیبی ہے کہ آصف زرداری صدارت کا الیکشن لڑرہے ہیں، آصف زرداری دوسری بار سویلین صدر بننے…

Read More

 کراچی: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے نوجوانوں کو غیر سیاسی کرنے کے خطرناک رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کے دفتر میں چیئرپرسن اسد اقبال بٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں 8 فروری کے انتخابات کو قریب سے مانیٹر کرنے والے متعدد ممبران نے شرکت کی۔ چیئرپرسن اسد اقبال بٹ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ انتخابی عمل میں نوجوانوں کی کم سے کم شرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عوام نے بڑی تعداد میں 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔…

Read More

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ ہمالیہ سرحد پر مزید فوجیوں کی تعیناتی سے خطے میں کشیدگی کم نہیں ہوگی بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ چینی ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کا…

Read More