Author: admin

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم پاکستان کے ایک روزہ دورہ مظفرآباد کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ…

Read More

اسلام آباد: سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد سیمی ایزدی نے پیش کی جس میں سفارش کی گئی کہ حکومت خواتین کی معیشت میں شمولیت کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جبکہ مؤثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامز کے ذریعے خواتین کی تقرری اور ملازمتوں پر برقرار رکھنے کے مواقع کو فروغ دیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات کے ذریعے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، اقتصادی شعبہ جات میں خواتین کی ضروریات کو…

Read More

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت کے عہدے کی مدت ختم ہورہی ہے، اس لئے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہورہے ہیں۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ اپوزیشن سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار پشتون خوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جارہی ہے۔

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصرعباس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو بھی پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے ایم ڈبلیو ایم سربراہ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔ علامہ راجا ناصرعباس اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ ہائی کورٹ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کو پیر کے روز ملاقات کی اجازت…

Read More

واشنگٹن: امریکا نے جنگ زدہ غزہ کے نزیک بندرگاہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نے عارضی بندرگاہ بنانے کی وجہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل بتایا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اسٹیٹ آف دی یونین کے خطاب کے دوران بندرگاہ کے قیام کا اعلان کریں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کانگریس میں ہونے والی اپنی تقریر کے دوران بتائیں گے کہ ایمرجنسی بنیادوں، خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی ترسیل میں نمایاں اضافہ…

Read More

لاہور: پاکستان ریلوے نے اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16 مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کرلیا۔ ٹرینیں نجی کمپنیوں کو دینے کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بِڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ جو ٹرینیں آؤٹ سورس کی جارہی ہیں وہ پاکستان ریلوے کو سالانہ 12 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو کما کر دیتی ہیں، اس کے باوجود ان ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ…

Read More

بنگلورو: معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ سومی خان کے ساتھ شادی کی خبر پر پہلے تو عادل درانی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا، تاہم اب اُنہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

Read More

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آواران (بلوچستان) کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کاوشوں اور صوبے میں زراعت کے شعبہ میں بہتری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کاشتکاروں اور شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے سکیورٹی و بہبود کیلئے پاک فوج کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ آرمی چیف نے شہدا کی قربانیوں…

Read More

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں لمز لیڈر شپ اینڈ لیومن ویننگ ٹیم نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر لمز کے طلبہ نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بطور وزیراعلیٰ کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، مریم نواز کا وزیراعلیٰ بننا حقیقی تبدیلی ہے جس کا یہ معاشرہ منتظر تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ پر خرچ کرنے کو بہترین انویسٹمنٹ سمجھتی ہوں، طلبہ کے لئے تمام تر وسائل کے ساتھ ہر وقت ہر حاضر ہوں گی، پاکستان…

Read More

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔

Read More

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ موجودہ اسٹینڈبائی پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مشن بھیجنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزاک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں مائیکرواکنامک استحکام کو یقینی بنانے والی پالیسیوں پر عمل درآمد کیلئے ہم نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر امید ہیں۔ آئی ایم ایف کے موجودہ تین ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی آخری قسط کا اجرا باقی ہے جو جائزہ مشن کے بعد ہی جاری ہوگی جب کہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی…

Read More

کینیڈا میں سری لنکن فیملی کے چار بچوں سمیت چھ افراد کو قتل کردیا گیا۔ مارے گئے افراد کچھ ہی عرصہ قبل کینیڈا منتقل ہوئے تھے، مقتولین میں پینتیس برس کی ماں، چار بچے اور ایک عزیز شامل ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات رات گئے جنوبی اوٹاوا کے مضافاتی علاقے میں ایک گھر میں ہوئی۔ مارے گئے بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان ہیں۔ کینیڈین پولیس نے فیملی کے ساتھ رہنے والے 19 برس کے سری لنکن طالبعلم کو قتل کے مشبہ میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر زخمی ہے اور وہ…

Read More

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری کے لیے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں، کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش اور سیاسی تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارت کا آخری اسٹیٹ آف یونین خطاب کیا۔ ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ چھ جنوری کو امریکا میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دنیا بھرمیں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، ہم جمہوریت کا تحفظ کریں گے۔ بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ صدارتی الیکشن کی طرح اس بار بھی…

Read More