Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

مظاہر نقوی اپنے ساتھ جسٹس کا لفظ بھی استعمال نہ کریں، جوڈیشل کونسل

By adminمارچ 8, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر تحریری رائے پیش کردی جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے، ان کی وجہ سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی، مظاہر نقوی کے نام کے ساتھ جسٹس یا جج کا نام بھی استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے 33 صفحات پر مشتمل تفصیلی رائے جاری کردی۔ تفصیلی رائے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کی۔

کونسل نے اپنی تحریری رائے میں کہا ہے کہ مظاہر نقوی کی وجہ سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی، مظاہر نقوی کے نام کے ساتھ جسٹس یا جج کا نام بھی استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

کونسل نے عدلیہ کی خود احتسابی اور قانون کی حکمرانی کیلئے پاکستان بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل، چاروں صوبائی بار کونسلز اور میاں دادؤ کی تعریف بھی کی اور اٹارنی جنرل کی بھی بھرپور معاونت پر تعریف کی۔

کونسل نے قرار دیا کہ مظاہر نقوی کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوگئے ہیں، مظاہر نقوی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، مظاہر نقوی ذاتی فائدے اٹھانے میں ملوث قرار پائے، مظاہر نقوی نے چوہدری شہباز کے دیوانی کیس میں علم رکھنے رکھنے کے باوجود بچوں کو وراثت کے حق سے محروم کیا، مظاہر نقوی وصول شدہ تحائف کی وضاحت نہیں دے سکے۔

کونسل نے کہا کہ ایک گواہ زاہد رفیق نے بیان دیا انھوں نے پانچ ہزار برطانوی پاؤنڈز مظاہر نقوی کی بیٹی کو بھجوائے، مظاہر نقوی پر آٹھواں الزام یہ تھا کہ وہ جائیدادیں بنانے کیلئے اتنے وسائل رکھتے تھے، ہم ایف بی آر یا ٹیکس حکام کا کام اپنے ہاتھوں میں نہیں لے سکتے لیکن ہم یہ بھی طے نہیں کر رہے کہ مظاہر نقوی کی آمدن اور اخراجات مساوی ہیں یا نہیں، ہم نے صرف لگائے گئے الزامات کا جائزہ لیا۔

کونسل نے رائے میں مزید کہا کہ مظاہر علی اکبر میں لالچ نہ ہونے کا نہیں کہا جا سکتا، اپنے عہدے کی مدت کے دوران مظاہر علی نقوی قابل رسائی بھی تھے جسٹس نقوی کے اقدامات ذاتی مفاد کی طرف مائل کر رہے تھے۔

کونسل نے رائے دی کہ مظاہر نقوی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف لینے کے بعد دو سال میں چار جائیدادیں بنائیں، تین جائیدادیں اسلام آباد میں جبکہ ایک جائیداد راولپنڈی میں بنائی، مظاہر نقوی نے یہ جائیدادیں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے لیں، مظاہر نقوی نے وضاحت نہیں کی یہ جائیدادیں کیسے لیں۔

کونسل نے کہا ہے کہ جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران 14 گواہان پیش ہوئے، مظاہر نقوی اگر کونسل کا ریکارڈ حاصل کرنا چاہتے تو اس کیلئے درخواست دیتے مظاہر نقوی نے ریکارڈ کے حصول کیلئے کوئی درخواست ہی نہیں دی۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.