Author: admin

  کراچی: وزیراعلیٰ  سندھ  نے سیلاب زدگان کے لیے مزید ڈھائی لاکھ مکانات کی تعمیر کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 400 ملین ڈالر کی امداد طلب کرلی۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (ADB) کے وفد نے ہانگ سو لی کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلیے مزید 250000 مکانات کے تعمیراتی پروجیکٹ پر تبادلہ خیال اور 400 ملین ڈالر کے لیے شرائط و ضوابط پر بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ شکیل منگنیجو، سیکرٹری خزانہ…

Read More

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا شدید تبدالہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوئی۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے…

Read More

صدارتی انتخابات سے قبل سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرلیے گئے، کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کے حوالے سے کل ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، اس حوالے سے 600 پولیس اہلکار ریڈ زون میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر متعلقہ افراد کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت صرف پاسز کے ساتھ ہوگی۔ دفعہ 144 ریڈ زون میں پہلے سے نافذ ہے، صرف وی وی آئی پی والے اسکواڈ کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت…

Read More

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور ڈائریکٹر اور کوریو گرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’تیس مار خان‘ میں کترینہ کیف کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں فرح خان کا کہنا تھا کہ وہ شروع کے دن سے کترینہ کیف کو اپنی فلم میں لینے کے خلاف تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ کترینہ نے اس سے قبل 8 فلموں میں اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھیں، وہ ناظرین کو نئی جوڑی دینا چاہتی تھیں۔ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم میں کترینہ کے ساتھ اکشے کمار نے مرکزی کردار کیا تھا۔ ’تیس مار…

Read More

 اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے انتخابی عمل میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے نگران سیٹ اپ کا نظام ختم کرنے کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے اور انتخابی اصلاحات کے لیے قانون کا مسودہ بھی تیار کر لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں نے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اتفاق کیا ہے کہ مدت پوری کرنے والی حکومت کا سربراہ ہی نئے عام انتخابات تک ذمہ داریاں انجام دے گا، مدت پوری ہونے کے بعد وزیراعظم کی کابینہ تحلیل ہو…

Read More

  کراچی: سندھ اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں کو فیصلہ کن ہونے کی صورت میں صدارتی انتخابات میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو سندھ میں مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 3 مخصوص نشستوں کو فیصلہ کن ہونے کی صورت میں صدارتی انتخابات میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ صدارتی الیکشن میں عدالت سندھ اسمبلی کے اراکین کی جانب سے اپنے…

Read More

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممبر کی جانب سے سگریٹ نوشی پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک ممبر نے دوران کارروائی سگریٹ نوشی کی۔ اس پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگرٹ پی، یہ پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے۔ ایاز صادق نے ارکان…

Read More

مدینہ منورہ: پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں حرم شریف میں عبادت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے مدینہ اور مسجد نبوی سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس کو مداح بہت پسند کررہے ہیں۔ عریشہ رضی کی شادی حال ہی میں ہوئی ہے اور وہ عمرے کے روحانی سفر پر اپنے شوہر کے ساتھ گئی ہیں۔

Read More

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 33، صائم ایوب 30، محمد حارث 20، حسیب اللہ خان 6، عامر جمال 5 جبکہ مہران ممتاز اور لیوک ووڈ 0، 0 رن بنا کر…

Read More

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کھیلے جانے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پشاور زلمی نے 13 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 53،  صائم ایوب 30 ، محمد حارث 20 اور حسیب اللہ خان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل خان، عقیل حسین اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر پشاور…

Read More

 لاہور: حکومتی اتحاد نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ انہیں وزیر داخلہ بنایا جائے گا۔   مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدے اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے ہے کہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں اہم وزارت دی جائے گی…

Read More

 اسلام آباد: ملک میں رمضان المبار ک کی آمد سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ،  حالیہ ہفتے کے دوران  گرانی کی شرح میں1.11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 14 کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو انڈے،پیاز،ٹماٹر،بیف اورمٹن سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں ایل پی جی کی قیمتوں میں4.43 فیصد، پیاز 33.86 فیصد،انڈے 2.66 فیصد،…

Read More

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی گنتی کی ہدایت کی۔ نعد ازاں نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکر نے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ بعد…

Read More