Author: saqib

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ چورنگی کے قریب گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف فیصل آباد میں بھی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، جھلس کر 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی الصبح ائیرپورٹ روڈ چورنگی کے قریب کالونی میں رہائش پذیر افراد سحری کے لئے اٹھے تھے، اور اس دوران گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ افسوناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد…

Read More

بین الاقوامی کوششیں بھی اسرائیل کو عسکری کارروائیوں سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ رمضان المبارک کے دوران بھی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی حملوں میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے۔ صہیونی فوج کے طیاروں نے کویت جنکشن پر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کیا جس سے 11 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے الزیتون محلے کے تین مکانات پر بھی بم براسئے جس کے نتیجے میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ 20 زخمی ہوئے۔ غزہ شہر کے علاقوں الصابرہ اور تل الحوا بمباری سے 3 افراد شہید ہوئے۔ دیرالبلاح میں ایک گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان…

Read More

مدینہ منورہ میں 14 صدی پُرانا کنواں جس کا تعلق حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے سے ہے، ترقیاتی کاموں کے بعد زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ موجودہ سعودی عرب میں الفقیر کے نام سے مشہور اس کنویں کو بیشتر اسلامی دنیا سلمان الفارسی کے کنویں کے نام سے جانتی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 14 صدیوں پر محیط یہ کنواں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا تعلق پیغمبر اسلام کے زمانے سے ہے۔ مدینہ منورہ کے علاقے عالیہ میں واقع یہ کنواں باغات سے گھرا ہوا…

Read More

 کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اپنے نئے چانسلر صدرآصف علی زرداری کی جانب سے صدر مملکت کا منصب سنبھالتے ہی اساتذہ کی بھرتیاں اور ترقیاں کالعدم کردیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس سلسلے میں یونیورسٹی کی سینیٹ کے مبہم اور غیر تصدیق شدہ فیصلے کا سہارا لیتے ہوئے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاالدین کے دور میں منعقدہ سلیکشن بورڈ کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور سینیٹ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر سابق وائس چانسلر کے دور میں کی گئیں تمام ترقیاں، تقرریاں، مستقلی(ریگولرائزیشن) اور نئے عہدوں کی تخلیق بھی کالعدم کر دی گئی ہے۔ سینیٹ کمیٹی کی سفارش…

Read More

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عورت مارچ اور آرٹس کونسل میں رقص کی تقریب کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر سے 19 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے جو دستاویزات اور حقائق رکھے گئے ہیں وہ تشویشناک ہیں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایسی صورتحال مجموعی طور معاشرے میں شدید ردعمل پیدا کر سکتی ہے۔ خاص طور پر ان خواتین کو غیر یقینی حالات کا سامنا ہوسکتا ہے جو قرآن و…

Read More

 اسلام آباد: حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ جیل کے دورے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر ملک دشمنوں کی جانب سے حملوں کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے خط کے جواب میں پنجاب حکومت نے تحریری مراسلے میں لکھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ سمیت مختلف جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا…

Read More

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب تو وزرا نے حلف بھی اٹھا لیے الیکشن کمیشن کیوں تعاون نہیں کررہا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسران کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات کی عدم فراہمی کیخلاف این اے 242، 243 اور پی ایس 117 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فارم 33، 44، 45، 46، 47، 48 اور 49 درخواستگزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو…

Read More

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن سندھ کابینہ میں بطور سینئر منسٹر شامل ہوگئے جبکہ انہیں ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن کے قلمدان بھی سونپ دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کی کابینہ میں بطور سینئر وزیر اور دو محکموں کے قلمدان سونپنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں ورکس اینڈ سروس، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اور اطلاعات کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔  سابقہ دور حکومت میں شرجیل انعام میمن کا سب سے بڑا کارنامہ پیپلز بس سروس اور خواتین کے لئے…

Read More

  کراچی: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے منصب سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کیا۔ پاک اور ترکیہ کے صدور نے دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور  باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ کے صدر کے ٹیلیفون، نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور ترک عوام کو رمضان المبارک…

Read More

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سونم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرا بہت دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ میرے بہت سے دوست پاکستان میں رہتے ہیں، میرا بے حد دل کرتا ہے کہ پاکستان آؤں۔ جس پر ساتھی موجود شخص نے دعوت دیتے ہوئے سونم کو مخاطب کیا کہ آپ پاکستان آئیں، آپ کو بہت پیار ملے گا، کرتاپور پر بھی حاضری دیں، اب تو بہت آسانی کر دی ہے۔ جس پر اداکارہ کا…

Read More

بھارتی ساختہ فائٹر جیٹ ’تیجس‘ راجھستان کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو کر آبادی پر جاگرا، تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں اور پائلٹ بھی حفاظت کے ساتھ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ھادثہ ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمر میں واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بھارتی ائیر فورس کا ائیر کرافٹ دوران آپریشنل ٹریننگ گر کر تباہ ہو گیا۔ انڈین ائیر فورس کا لائٹ کامبیٹ ائیرکرافٹ ’تیجس‘ ٹریننگ کے دوران آبادی پر گرا، جبکہ پائلٹ بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ انڈئین ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہنا…

Read More

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بڑی مندی ریکارڈ ہوئی، جس سے سرمایہ کاروں کے ایک کھرب سے زائد ڈوب گئے۔ ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے فوڈ انفلیشن بڑھنے، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافے سے متعلق خدشات اور نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ سخت شرائط جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد بڑی نوعیت کی مندی سے دوچار رہی۔ حصص بازار میں کاروبار کے دوران انڈیکس کی 65000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی…

Read More

کراچی کے نیشنل بینک میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔ اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیے۔ بینکوں کو نئے کرنسی نوٹ فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے۔ واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بینک مینیجر نے ویڈیو میں بتایا کہ آج صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئیں۔ ایک صارف نے ایک جانب…

Read More