Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ پختونخوا کا نئے چیف سیکرٹری اور فنڈز کا مطالبہ

By saqibمارچ 13, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم سے صوبے میں نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی اور فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملنے پہنچے جہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔

علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں وزیراعظم سے خیبر پختونخوا میں شہاب علی شاہ کو نئے چیف سیکرٹری کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کو بھی فنڈز دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے مابین دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر سیفران امیرمقام کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ وزیراعظم سے میری پہلی ملاقات تھی، امن و امان اور عوامی مساائل کے حوالے سے وزیرعظم سے بات چیت ہوئی، او انہوں نے  مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے بقایا جات کی ادئیگی کا یقین دلایا ہے،  ہمیں بھی پتا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات اچھے نہیں ہیں تو ہم بھی کوئی ایسا مطالبہ نہیں کریں گے جس کی تکمیل ممکن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو وعدہ کریں گے وہ پورا کریں گے، انہوں نے افسران کو بھی کہا ہے کہ وہی ٹائم لائن دیں جو ممکن  ہے اور جو ہوسکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی  عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہا ہے کہ سینیٹ کا  الیکشن بھی آرہا ہے جو بھی سیکیورٹی کے مسائل ہیں آپ وہ دیکھ لیںِ  اور عمران خان سے ملاقات کو ممکن بنائیں کیونکہ سینیٹ الیکشن کے لیے ان سے مشاوت کرنی ہے، جس پر  وزیراعظم نے ملاقات ممکن بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دلایا ہے وفاق کے پی کے کے واجبات ادا کرے گا، انہوں نے وزارت خزانہ کے  افسران کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے  بعد کے پی کے افسران کے ساتھ بیٹھ کر واجبات کی ادائیگی کا معاملے طے کریں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ وفاق اور کے پی کے کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے جو صوبے کے  معاملات کو حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرے۔

وزیراعلیٰ  کے پی نے سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ  بھی اٹھایا ہے جس پر وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کردی ہے کہ سحری اور  افطاری کے وقت لوگوں کو کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے، اور بجلی اور گیس دستیاب ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و امان  کے لیے وہ کردارادا کرے گی جو دوسرے صوبوں کے لیے  کررہی ہے۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.