Author: saqib

 راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف والے لیٹر میں کہیں نہیں لکھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں، صرف صاف شفاف انتخابات کا وعدہ یاد کروایا، آئی ایم ایف دفتر کے باہر مظاہرہ پی ٹی آئی نے آرگنائز نہیں کروایا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہے، بند کمرے میں جیل ٹرائل جاری ہے، گواہ پر جرح بھی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بانی چیئرمین سے سینٹ الیکشن اور امیدواروں کے…

Read More

 لاہور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی ہے۔  جیل ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 30 منٹ تک بات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی تاہم وزیر اعلی کے پی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔

Read More

 راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر احتجاج میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں، 3 کروڑ ووٹ ہماری جماعت کو ملے اور 3 کروڑ ووٹ 17 جماعتوں کو ملے انتخابات کا آڈٹ کروایا جائے۔ کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے جو احتجاج ہوا وہ درست تھا  تاہم اس میں فوج مخالف نعرے بازی کا علم نہیں۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات پر انہوں ںے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو شہباز…

Read More

اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں جن میں شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 490 ہوگئی ہے۔

Read More

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اُمید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انصاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا جیل میں القادر کیس تھا، وہ بھی ہم اٹینڈ نہیں کر سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج ہی موجود نہیں۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی…

Read More

انڈس موٹرز کے بعد ہونڈا اٹلس کارز نے بھی قیمتیں گھٹانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو ادارے نے اپنے ماڈل سٹی کے مختلف ویریئنٹس پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کاروں پر قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ سے ہوا ہے۔ دی سٹی ایم ٹی آئی پوائنٹ ٹو ایل کی نئی قیمت 50 ہزار کی کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔ کمپنی نے دی سٹی سی وی ٹی ون پوائنٹ ٹو ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 40…

Read More

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ روز سوچتا ہوں یہ پاگل کردینے والی جاب چھوڑ دوں۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرنا آسان نہیں۔ یہ کام تو پاگل کردینے والا ہے مگر پھر بھی اگلے انتخابات تک تو کام کرنا ہی پڑے گا۔ کینیڈا میں اگلے انتخابات اکتوبر 2025 میں ہوں گے۔ اس وقت اپوزیشن لیڈر پیئرے پوئلیور کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور وہ رائے عامہ کے تمام جائزوں میں آگے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کو چوتھی مدت کے لیے ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کے چیلنج کا سامنا…

Read More

پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کر سکے گا، کیونکہ آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ میں بھارت کی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی شرکت مشکوک ہونے پر ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میزبانی کر سکے گا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے…

Read More

برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بہت سے بیرونی طلبہ تعلیمی ویزا محض اس لیے لیتے ہیں کہ ورک پرمٹ لے سکیں۔ جیمز کلیورلی نے اس سلسلے میں ویزا پالیسی پر نظرِثانی کی کال دی ہے۔ روزنامہ گارجین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بہت سے غیر ملکی طلبہ گریجویٹ روٹ ویزا صرف اس لیے حاصل کرتے ہیں کہ ورک ویزا کی منزل تک زیادہ آسانی سے پہنچ سکیں۔ مائگریشن ایڈوائزری کمیٹی کے نام ایک خط میں جیمز کلیورلی نے لکھا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تعلیمی ویزوں…

Read More

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔امریکی سفیر نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ امریکا اور پاکستان کے مابین پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی رابطے دونوں ممالک…

Read More

کراچی: نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے ماہِ رمضان کی آمد پر اُنہیں خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن کے بادشاہ کہلانے والے مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے اُن کی پُرانی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے اپنی سحر انگیز آواز میں خوبصورت کلام پیش کیا ہے۔ سیدہ بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی پُرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں وہ اپنے سابق مرحوم شوہر…

Read More

ممبئی: ساؤتھ انڈین اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سومیہ شیٹھی کو 150 تولہ سونا چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد بابو نامی ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے سومی شیٹھی کے خلاف 150 تولہ سونا چوری کی شکایت درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ اور پرساد بابو کی دوستی ایک فلم کے آڈیشن کے دوران ہوئی تھی۔ پرساد بابو نے ایف آئی آر میں بتایا کہ دوستی کے بعد سومیہ اُن کی شان و شوکت سے متاثر ہوئیں اور پھر اُن کے گھر بھی آنے جانے لگیں، اسی دوران اُنہیں معلوم ہوا…

Read More

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مصنفہ اور ادیبہ فاطمہ بھٹو نے بیٹے کا نام اپنے مرحوم والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھ دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔ فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ گراہم کو اور مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مجھ اور میری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس دنیا میں آنے پر اپنے بیٹے کو…

Read More