تازہ تر ین

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ 39 رنز سے کامیاب، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سفر ختم

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے ہرا دیا، شکست کے بعد کوئٹہ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلا میچ آج پشاور زلمی کےساتھ ہوگا۔

کراچی میں کھیلے گئے ناک آؤٹ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے175رنزکا ہدف دیا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19 ویں اوور میں 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اور اسطرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 39 رنز سے جیت لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمیر بن یوسف 50 اور عقیل حسین 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کے بلے باز مارٹن گپٹل 56 اور آغا سلمان 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان سپر لیگ 9 کا فائنل 18مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطان پہلے ہی فائنل میں جگہ بناچکی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv