Author: saqib

اسلام آباد: گوادر میں توانائی کے لیے 4.54 ارب روپے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا۔ گوادر میں بجلی طلب پوری کرنے کیلیے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ایک اہم نظر ثانی شدہ توانائی منصوبے کی منظوری دے دی۔ گوادر پرو کے مطابق منصوبے میں 28 کلومیٹر طویل 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن، جیوانی سے گوادر تک 94 کلو میٹر 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر شامل ہے، منصوبے کی مالیت 4.54 ارب روپے سے زائد ہے۔

Read More

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا سلطان ملتان بنے گا یا پھر اسلام آباد یونائیٹڈ چیمپئن بنے گی، فائنل معرکہ آج ہوگا۔ پی ایس ایل 9 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا جب کہ ٹاس 8:30 بجے کیا جائے گا۔ فائنل معرکہ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ہفتے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل نائن کے ایلیمنیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی…

Read More

ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی گیارھویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ایم ایم عالم کا انیس سو پینسٹھ کی جنگ کا ریکارڈ آج تک ناقابل تسخیر ہے۔ پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا اور سنہ 1965 کی 11 روزہ جنگ میں کل 9 بھارتی طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو جزوی نقصان پہنچایا جوکہ آج تک ایک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔ ایم ایم عالم کی بہادرانہ خدمات کے…

Read More

افغانستان میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی لیکن ایسے علاقے موجود ہیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ طلوع نیوز کے مطابق پاکستان کے نمائند خصوصی برائے افغانستان آصف علی درانی کے بیان کی تردید کرتے ہوئےذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ، ’ہم افغانستان میں کسی غیر ملکی گروہ کی موجودگی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو افغان سرزمین کے استعمال کی جازت نہیں دیتے۔‘ آصف علی درانی نے اپنے بیان میں افغانستان میں ٹی ٹی پی کے شدت پسندوں کی…

Read More

بھارت کے شہر احمد آباد کی گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی مسلم طلبہ پر تراویح کے دوران کیا گیا حملہ مودی سرکار کو مہنگا پڑا ہے۔ اس حملے کی ملک بھر میں اور بیرونِ ملک شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ وضاحتوں پر مجبور ہے جبکہ وزارتِ داخلہ حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے کہا ہے کہ اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور تفتیش و تحقیقات کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہفتے کی شب تراویح کی…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے شویتا بچن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن نے 17 مارچ اتوار کی شب اپنی 50ویں سالگرہ کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اُن کے اہلخانہ، قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کے چند بڑے ناموں نے شرکت کی۔ شویتا بچن نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا، اس تقریب میں جہاں جیا بچن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، گوری خان،…

Read More

کراچی: بابراعظم کے رواں سیزن میں زیادہ رنز جب کہ فخر زمان کا ریکارڈ بچ گیا۔ پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن میں بابراعظم 569 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، تاہم ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز کا فخرزمان کا ریکارڈ بچ گیا۔ دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کی ناکامی سے قطع نظر اسٹار بیٹر نے 11 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، مجموعی طور پر ایونٹ کی تاریخ میں کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں انھیں اس کاوش نے دوسرے نمبر پر بھی پہنچادیا، فخر زمان 2022 میں 588 رنز جوڑ کر سرفہرست…

Read More

لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹریڈنگ میں تقریباََ سوا دو کروڑ روپے کا نقصان کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے بارے میں بات کی اور اسی پوڈکاسٹ میں ذوالقرنین سکندر نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے مالی نقصان کے بارے میں بھی بتایا۔ ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ میرا ایک دوست ٹریڈنگ سے پیسے کماتا تھا تو اُس نے مجھے بھی ٹریڈنگ کرنے…

Read More

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی رہنماؤں کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے خبردار کردیا۔ پانچویں بار روس کا صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کا مسئلہ سنگین ہے۔ یوکرین میں مغربی فوج موجود رہی تو دنیا میں تیسری عالمی جنگ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنی جیت پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا سمجھتے تھے کہ ہماری جیت پر وہ تالیاں بجائیں گے۔ میری جیت سے ملک اور مضبوط ہوگا۔ امریکا سمیت مغرب میں کوئی جمہوریت نہیں۔ روس میں…

Read More

 اسلام آباد: صدر پاکستان نے مینوئل انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو بھی آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی طرح ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ(اے ٹی ایل)میں ٹیکس دہندگان والےتمام ٹیکس فوائد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے اس بارےمیں میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو متنبہ کیا ہے کہ فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کے پاس ایف ٹی او آرڈیننس 2000 کے تحت ایجنسی کو بدانتظامی کو روکنے اور اس کی اصلاح کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت…

Read More

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل پیر کو ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا۔ فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ملتان…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے مذاکرات کا کل آخری دور ہوگا، جس میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان کل مذاکرات کا حتمی دور  ہوگا، جس میں گزشتہ چار روز سے جاری مذاکرات میں زیر غور آنے والے معاملات کو حتمی شکل دے کر میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین…

Read More

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 188 کلومیٹر تھی جبکہ اسکا مرکز پاکستان، افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Read More