Author: saqib

 پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، جو لے کر رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ علی امین کا کہنا تھا کہ میری ترجیح صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہم لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، سال میں اگر کسی کو…

Read More

 اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اویس احمد لغاری کا پورٹ فولیو تبدیل کردیا گیا۔ اویس احمد لغاری سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ اویس احمد لغاری کو توانائی کا وزیر بنا دیا گیا۔ اویس لغاری کے پاس اس سے قبل ریلوے کی وزارتِ تھی۔ اب مصدق ملک کے پاس صرف پٹرولیم کی وزارت ہو گی۔ ان کے پاس توانائی کا اضافی چارج تھا۔ اویس احمد لغاری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

Read More

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہداء کے خلاف سیاسی جماعت کی مہم ملک دشمنی ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اتحاد ضروری ہے، گزشتہ روز وزیرستان میں ہمارے جوان شہید ہوئے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا پر شہداء کے خلاف مہم چلائی اور ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا، وطن کے ساتھ اس سے بڑی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی، الیکشن…

Read More

لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سنٹرل جیل کوٹ لکھت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمانوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے قیدی خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، وزیراعلیٰ قیدی خواتین کو خود سموسے ، پکوڑے ،پھل اور کھانا پیش کرتی رہیں، مریم نواز نے سنٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے اس سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف قید کے دوران رہے، مریم نواز جیل میں گزارے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔…

Read More

 اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے ہیروز اور کسی سیاسی و گروہی تقسیم کے بغیر قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دفاعِ وطن کے فریضے کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنا کر ان کی بےحرمتی کرنے والے حقیقی مجرم ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ افواج اور اس کے شہداء پر حملے نوازشریف، اس کی بیٹی اور اس کے درباریوں کی روایت رہی ہے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ ان مجرموں میں سے…

Read More

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کے ساتھ مل کر پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے، پاک فوج تو ہماری بقا کی ضمانت ہیں، کچھ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے، جو ذمہ داران ہیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر اس کی مہم چلاتے ہیں لہٰذا ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اگر ملکی مفاد اور شہدا کا مذاق اڑائیں گے تو…

Read More

مکہ المکرمہ: حرمین شریفین انتطامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جنہیں سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات بھی کیے گئے۔ جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبویؐ کی جانب سے جاری رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 52 لاکھ 25 ہزار 231 زائرین کی مسجد نبویؐ آمد ہوئی، زائرین میں 149149 تحفائف بھی تقسیم کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 414878 زائرین نے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کیا، 134447 مرد اور 107697 خواتین نے ریاض الجنہ میں…

Read More

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہندو انتہا پسندوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسلمان طلباء پر حملہ کرکے 5 طالبعلموں کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق احمدآباد میں واقع گجرات یونیورسٹی کے کیمپس میں مسجد نا ہونے کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم غیر ملکی مسلم طلبا ہاسٹل میں نماز تراویح ادا کر رہے تھے کہ ان پر ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم نے چھریوں، پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ متاثرہ طلباء کا کہنا ہے کہ ہجوم اسلامو فوبک اور ہندو مذہبی نعرے لگارہا تھا جبکہ واقعہ پر…

Read More

 اسلام آباد: آئندہ مالی سال سے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کے لیے اوگرا کو درخواست جمع کرا دی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی 2024 سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایس ایس جی سی نے گیس قیمت میں 274روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی نئی اوسط قیمت 1740.80روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں سوئی سدرن نے کل 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس میں مقامی گیس کی مد…

Read More

 اسلام آباد: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملامت کل پوری ہو رہی تھی اور انہوں نے 18 مارچ کو ریٹائر ہونا تھا۔ ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021ء کو چیف آف ائیر اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Read More

صادق آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ سراج الحق نے لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل کیے گئے صادق آباد کے نوجوان شہری اور جماعت اسلامی کے کارکن احسن فاروق کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں اربوں روپے خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا، صوبائی حکومتیں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں، جماعت اسلامی کے دو کارکن لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل ہوگئے، رحیم یار خان اور صادق آباد میں ڈاکو راج کے خاتمے…

Read More

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق سے ملنے والا پیسہ بھیک نہیں ہمارا حق ہے، جو لے کر رہیں گے۔ ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے، امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ علی امین کا کہنا تھا کہ میری ترجیح صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہم لوگوں کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، سال میں اگر…

Read More

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب نہ ہوئے تو ملک میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ ڈیٹن میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر قوم نے مجھے دوبارہ صدر منتخب نہ کیا تو ملک میں جمہوریت بھی نہیں رہے گی اور شاید ہی پھر کبھی انتخابات ہوسکیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020 میں مجھے دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا تھا۔ تقریر کی ابتدا میں انہوں نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپٹل ہل پر ہنگاموں کی پاداش میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑے…

Read More