Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اسرائیل کو رفح آپریشن سے نہ روکنا امریکا کو مہنگا پڑیگا، حماس کا انتباہ

By saqibمارچ 23, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکا اور اسرائیل کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی بات چیت میں گرماگرمی متوقع ہے۔ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہٹھ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ساتھ دے یا نہ دے، اسرائیلی فوج رفح کے علاقے میں آپریشن ضرور کرے گی۔

دوسری طرف حماس کے سینیر عہدیداروں نے امریکی جریدے نیوز ویک سے گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکامی امریکی صدر جو بائیڈن کو صدارتی انتخاب میں بھاری قیمت چُکانے پر مجبور کرسکتی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ چاہتی ہے کہ جنوبی غزہ کے ہر رفح میں پناہ لیے ہوئے 11 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے اور اُن تک بڑے پیمانے پر امداد کی رسائی کی راہ ہموار کی جائے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے یہ بہت مشکل وقت ہے کیونکہ وہ اسرائیلی قیادت پر رفح میں آپریشن سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں مگر وہ ماننے کو تیار نہیں۔ انتخابی مہم میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ جو بائیڈن نہتے، پریشان حال فلسطینیوں کا قتلِ عام رکوانے میں ناکام رہے ہیں۔

امریکی صدر نے حال ہی میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے بعد اپنے چیمبر سے نکلتے ہوئے ایک رکن کے ساتھ جو گفتگو کی وہ مائیکروفون کھلا ہونے کے باعث دنیا نے سُنی۔ انہوں نے سینیٹر مائیکل بینیٹ سے گفتگو میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ وہ معاملات کو بہت زیادہ خراب کر رہے ہیں۔

اسرائیلی بمباری اور ناکہ بندی کے باعث غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے اور مکمل قحط زیادہ دور کا معاملہ نہیں لگتا۔ ایسے میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ خوراک کی قلت دور کرنے کے حالات پیدا کرے اور لڑائی روک دے۔ اسرائیل نے بمباری ترک کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

حماس کے ترجمان باسم نعیم نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو اسرائیل کو رفح میں آپریشن سے باز رہنے پر مجبور کرسکتا ہے مگر وہ بظاہر ایسا کرنے کے لیے تیار نہیں۔ فلسطینیوں کی مجموعی ابتری پر اسرائیلی مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے۔a

saqib

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.