Author: saqib

ویب ڈیسک:رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا جوپاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن آج صبح 9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پر ہوگا جب کہ دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا۔ یورپ، شمال اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا اور افریقا ،شمال اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں بھی چاندگرہن نظر آئےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند…

Read More

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں تو کبھی یورپی یونین سے الیکشن کی تحقیقات کا کہہ رہے ہیں، اگر آپ کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن یا الیکشن ٹربیونلز میں جائیں، تحریک انصاف بیرون ملک لابنگ کرنے کے بجائے قومی دھارے میں آ کر سیاست کرے اور میثاق معیشت کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشی مسائل حل کرنے پر ہے، اشرافیہ ٹیکس اداکرسکتی ہے، غریب…

Read More

اسلام آباد: ملک کے مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 5 ہزار 800 سوارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے جامع حکمت عملی متعارف کروادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کا کہنا ہے کہ صرف سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ تقریباً دوہزار 900 ارب روپے کی چوری ہورہی ہے، اسی طرح اسمگلنگ کے باعث پٹرولیم سیکٹر میں 996 ارب روپے کی ٹیکس چوری، ریٹیل سیکٹر میں 888 ارب اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 562 ارب کا ریونیو گیپ ریکارڈ کیا…

Read More

 اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت  کو بھیجیں گا۔صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔

Read More

گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کے لیے اہداف مقرر کردیے، وزارت توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں مختلف ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ وزیر اعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنے اور 3 ماہ میں گیس انفراسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش…

Read More

ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے کہا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ آپریشن کے دوران 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیارڈال دیے ہیں، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور دولانی گینگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکو قتل،اغواء اور ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ…

Read More

پشاور: اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر درخواست پر دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اعظم سواتی کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی، جس نے عدالت نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پر آپ کے کاغذات مسترد ہوئے ، جس پر اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر وقار احمد نے بتایا کہ اعتراض کنندہ 3 ہیں، 2 ایسے ہیں جو الیکشن میں امیدوار نہیں۔ وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ…

Read More

 راولپنڈی: موٹر وے پولیس اہلکار کے منیشات چوری کرنے اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جلو اسٹاپ پر فرہاد خان نام کے مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس اور پستول برآمد ہوئی۔پولیس تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ موٹر وے پولیس کا ملازم ہے اور اس نے چرس موٹر وے پولیس کی جانب سے قبضے میں لی گئی چرس سے چرائی تھی۔ ملزم نے چرس اسمگلنگ میں موٹر وے پولیس کےدیگر افسروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا۔موٹر وے پولیس کے اہلکار فرہاد…

Read More

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی سالگرہ پر اُن کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ ثنا جاوید آج (25 مارچ) اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر اداکارہ کے شوہر شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ شعیب ملک نے اہلیہ کو سالگرہ پر پھولوں کا گلدستہ بھی دیا جوکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان تصاویر میں یہ جوڑی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہے۔ قومی کرکٹر نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘ثنا شعیب…

Read More

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ایسی تصویریں شیئر کرنے کا جرم بہت عام ہوگیا ہے۔ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم محمد حسیب کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مقدمے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں عدالت نے کہا کہ ٹیکنیکل اینالسز ایکسپرٹ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔…

Read More

پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی کے مظفر گڑھ پی پی 269رکن میاں علمدار عباس قریشی نے استعفی دی دیا میاں علمدار عباس قریشی مستفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ میاں علمدار قریشی پی پی 269مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔

Read More

‏وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ‏ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ‏وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ‏مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے۔ مریم نواز شریف ‏وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔مریم نواز شریف ‏وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار ‏مریم نواز شریف کا پہلی خاتون…

Read More

پشاور: ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا جب کہ مختصر فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 14 مارچ کو سنایا تھا۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے پاس…

Read More