Author: saqib

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے، آنے والے دنوں میں ملک میں شدید مہنگائی کے خدشات ہیں۔ پی ٹی آئی کے کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن رؤف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بیرسٹر گوہر خان نے کی جس میں عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، شہباز گل اور دیگر پارٹی قیادت نے شرکت کی اجلاس…

Read More

غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مین قرارداد منظور ہو گئی ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے 14 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یہ قرارداد غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک امریکی قرارداد مسترد ہونے کے تین دن بعد منظور کی گئی ہے۔ امریکی قرارداد میں حماس پر بھی جنگ کی ذمہ داری ڈالی گئی تھی۔ تاہم پیر کو منظور ہونے والی نئی قرارداد اس سے مختلف ہے۔ نئی قرارداد سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین نے پیش کی۔ …

Read More

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد میں شکیل مسعود، میر ابراہیم ، میاں عامر محمود اور سلطان لاکھانی شامل تھے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ…

Read More

 لاہور: پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔  ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ممبران نے شیر افضل مروت پر کڑی تنقید کی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے، ان کے ساتھ کوئی رکھنا چاہیے جو انہیں پڑھائے اور سمجھائے۔ فردوس شمیم نقوی نے کور کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہا کہ اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت اٹیک کررہے ہیں۔ جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے خلاف مہم…

Read More

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس ضمانت دیں تو بہت سے سرمایہ کار پاکستان لیکر آؤں گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستا ن کی طرف سے ستارہ امتیاز کے بعد ہلال امتیاز ملنے کے بعد لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ بہت سے اوورسیز پاکستان آکر کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن خوفزدہ ہیں اورپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم…

Read More

کراچی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی کارکن ہدایت اللہ لوہار کے قتل کی شفاف اور کسی بیرونی دباؤ کے بغیر آزادانہ طور پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔  خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو نصیر آباد کے پرائمری اسکول کے استاد 56 سالہ ہدایت اللہ لوہار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ انہوں نے اپنی بیٹیوں سسی لوہار اور سورتھ لوہارکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا کراچی پریس کلب میں ایچ آر سی پی کی جانب سے پیش کردہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ…

Read More

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق…

Read More

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کسی کو پتا ہی نہیں سائفر کا متن کیا ہے لیکن کہہ رہے ہیں دشمن کو فائدہ ہوگیا، سارا کیس ایک ڈاکیومنٹ کے گرد گھوم رہا ہے وہ ڈاکیومنٹ ریکارڈ پر نہیں اور اس کا متن بھی ریکارڈ پر نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر سماعت ہوئی جو کہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سلمان صفدر اور دیگر عدالت کے سامنے پیش جبکہ ایف…

Read More

 اسلام آباد: پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 8 ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ  کے جہاز یرموک نے  کھلے سمندر میں آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کی طرف سے ہنگامی کال موصول ہونے پر بروقت ریسکیو آپریشن کیا اور کشتی پر سوار 8 ماہی گیروں کی جان بچالی۔ پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا اورتمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں…

Read More

بیروت: لبنان میں اسرائیل کے ایک کار پر حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت حزب اللہ کے کمانڈرز کے طور پر ہوئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان نے اپنے دو کمانڈرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز کی ہلاکتوں پر سوگ منایا گیا۔ تاہم حزب اللہ نے جاں بحق ہونے والے اپنے کمانڈرز کی شناخت ظاہر نہیں کی جب کہ اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ لبنان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ اتوار کے روز مشرقی لبنان…

Read More

 ممبئی: بھارتی اداکار گووندا ہندو انتہاپسند تنظیم ’شیوسینا‘ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے اداکار کو شمالی وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ گووندا نے 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Read More

 ممبئی: بھارتی شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو ہولی کے تہوار میں ہراساں کرنے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان خاندان کو ہولی کے موقع پر گھیر کر ان پر پانی کی بالٹی انڈیلی اور ان پر زبردستی رنگ لگایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہندو تہوار ان جتھوں کیلئے ہے جن کیلئے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک شرمناک جرم ہے، کسی کو ہراساں کرنا بالکل غلط ہے۔

Read More

 راولپنڈی: راولپنڈی میں کار چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کر لی۔ سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی اے 6326 وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیر استعمال تھی جوکہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے نام رجسٹرڈ تھی۔ مقدمہ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مدعی کے مطابق سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی لیکن صبح 8 بجے باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی، ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔

Read More