تازہ تر ین

عید الفطر پر کراچی سے روانہ ہونے والی خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

پاکستان ریلویز کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق کے کراچی اپنوں میں عید منانے کے لیے جانے والوں کی پہلی ٹرین 7 اپریل کو شام 6 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

اس ٹرین کے اہم اسٹاپس میں حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ،روہڑی، خانپور، بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد،سانگلہ ہل، حافظ آباد،وزیر آباد، لالہ موسیٰ، جہلم،راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ اور پشاور سٹی اسٹیشن شامل ہیں۔

خصوصی ٹرین 8 اپریل کو رات ایک بجکر 15 منٹ پرپشاور کینٹ پہنچے گی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے دوسری خصوصی ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان 8 اپریل کو رات 8 بج کر 15 منٹ پر چلائی جائے گی۔

ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہونے کے بعد لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد،رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور،ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، ساہیوال، یوسف والا، اوکاڑہ، پتوکی، رائیونڈ اور کوٹ لکھپت پر رکتے ہوئے 9 اپریل کی شام تقریباً 6 بجے لاہورپہنچے گی۔

جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 17 کوچز پرمشتمل ہوگی، جس میں 1046 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

عید الفطر کی دوسری خصوصی ٹرین 2 بزنس اور 2 اسٹینڈرڈ کلاس کوچزسمیت 18 کوچز پر مشتمل ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv