Author: admin

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ’’قابل افراد کو سیاست سے نکالنے پر افسوس‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام ، سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔  ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں اور کروڑوں نوجوان ووٹرز کی جانب سے جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے۔ صدر مملکت نے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور…

Read More

 لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا عمرایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اگر کوئی اور وزیراعظم بنتا ہے تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا۔  پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ  کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں، اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ…

Read More

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی…

Read More

ملک کے بیشتر پہاڑی حصوں میں برفباری جاری ہے، جبکہ نتھیا گلی میں برفباری کے باعث مری روڈ سمیت تمام لنک روڈ بند ہو گئے ہیں، رابطہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مری شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ بارش اور تیزہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب نتھیا گلی میں اب تک ایک فٹ جبکہ غذر میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ موسم کی خواب صورتحال کے باعث سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا…

Read More

 اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں  کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے۔ پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔

Read More

عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی غیر یقینی صورتحال پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ فنانسنگ معاہدے کے حصول کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتی ہے۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں ایک جانب پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نوید سنائی تو دوسری جانب سیاسی غیر یقینی صورتحال پر آنے والے وقت میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات پر متوقع پیچیدگی کے خدشات کا اظہار بھی کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ چند سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی…

Read More

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حسن روف نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرس کے آغاز پر بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے۔ بیرسٹڑ گوہر نے اعلان کیا کہ قومی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کےاراکین سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں…

Read More

نئی دہلی: بھارت بھر سے ہزاروں دہقان مودی کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی چلو مارچ کی شکل میں دارالحکومت پہنچ رہے ہیں اور اب اس میں دیگر اقلیتی نسلیں اور مذاہب بھی شامل ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیریلا کے چرچ آف ساؤتھ انڈیا نے بھی ’’دہلی چلو مارچ‘‘ کی حمایت کردی۔  پادری ملائل سابو کوشے نے کہا کہ احتجاج کی حمایت کرنے کا ہمارے عزم، انصاف اور مساوات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے مودی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یا تو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے معاہدے سے دستبردار ہو جائے یا کسانوں کی…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیگی امیدواروں طارق فضل چوہدری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیے۔ ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف شعیب شاہین، علی بخاری و دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار شعیب شاہین نے دلائل دیے کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے تھے، میں آر او کے دفتر گیا تو میرے فارم طارق فضل چوہدری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور ان کے میرے کھاتے میں، بمشکل ریٹرننگ افسر کے…

Read More

 راولپنڈی: بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے۔ صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو واضح طور پر دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حلقے جن میں نواز شریف اوران کے  خاندان کو شکست…

Read More

مسلم لیگ ن کی جانب سے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو کو فراڈ قرار دے دیا گیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج آنے پر تحریک فتنہ فساد وہی کام جاری رکھے ہوئے ہے جو وہ 2014 سے کر رہی ہے ۔ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھایا گیا، پری پول رگنگ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک فتنہ و فساد کے سیاست میں آنے کے بعد سے ان کی جانب سے دہشت گردی جاری ہے ۔ کمشنر راولپنڈی…

Read More

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ان کے خلاف تھانہ رمنا اسلام آباد میں ایف آئی آر درج ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا دیگر ایف آئی آرز میں یہ ضمانت پر ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ…

Read More

وفاق میں حکومت سازی کے مشن پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ کُن راؤنڈ آج ہوگا۔ ممکنہ طور پرصدر مملکت اوراسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے۔ پیپلزپارٹی کو پنجاب کابینہ میں دو یا تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے، ن لیگ ایم کیو ایم، ق لیگ اور آئی پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ الگ مذاکرات کرے گی جبکہ پی ٹی آئی اور مولانا محمد خان شیرانی گروپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ وفاق میں حکومت سازی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا چوتھا دور آج اسلام آباد…

Read More