- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی ضمانت پشاور ہائیکورٹ نے منظور کر لی، پی ٹی آئی رہنما کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ آج پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور راہداری ضمانت کے کیس میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابراہیم خان نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے یہ تو بہت پرانا معاملہ ہے، علی امین گنڈا پور کہاں تھا؟ جس پر علی امین گنڈا پور کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان بینچ نے پہلے ہی مقدمات میں ضمانت دی ہے۔…
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ 2 جماعتوں سے اتحاد کی بات چل رہی ہے شام تک فیصلہ ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے شہرام ترکئی کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے اتحاد کی صورت میں پرویز خٹک اورمحمود خان کو نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس کسی بھی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنے کے 2 آپشنز ہیں۔ عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ اتحاد کے بارے میں آج شام تک…
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکلاء کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا،…
کلکتہ: بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشد نے محکمہ جنگلات اور سفاری پارک کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے سفاری پارک میں شیر کی جوڑی لائی گئی اور اسے ایک ہی پنجرے میں رکھا گیا۔ نر شیر کا نام اکبر جب کہ مادہ شیر کو سیتا کا نام دیا گیا تھا۔بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور جنونیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند ہندو جماعت کو شیر کے جوڑے کے ناموں پر بھی اعتراض ہے اور جوڑی کے ایک ہی پنجرے میں ساتھ رہنے…
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 2042ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 214300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 183728روپے ہوگئی۔اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کی کمی سے 2186.21روپے کی سطح پر آگئی۔
ممبئی: بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں نے اپنی بیکار کہانی کی وجہ سے اُنہیں بہت مایوس کیا ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے بالی ووڈ فلمیں دیکھنا چھوڑ دی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ نے کہا کہ یہ واقعی مایوس کن ہے کہ ہم یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہندی سنیما 100 سال پرانا ہے لیکن ہمارے فلمساز آج بھی وہی 100 سال پُرانی فلمیں بنا رہے ہیں اور اسی وجہ سے میں نے بالی ووڈ فلمیں دیکھنا چھوڑ دی ہیں کیونکہ مجھے وہ بالکل پسند نہیں ہیں۔نصیرالدین شاہ نے کہا کہ پردیس میں مقیم بھارتی ہی بالی ووڈ…
کراچی: سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے جب کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کوہلو سے بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل کمپنی نے دریافت کیا ہے۔ ضلع خیرپور میں کنویں سے 14.3 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنویں سے یومیہ 93 بیرل خام تیل بھی…
جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فتح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدان کبھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں کرتا۔ نجی چینل کےپروگرام میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جےیو آئی کے درمیان دیوارنہیں پہاڑحائل ہے، اس کو عبور کرنا آسان کام نہیں۔ جے یو آئی ف انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں…
میونخ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے آنے والے مہینوں میں اپنے عرب پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا ایک “غیر معمولی موقع” ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے میونخ میں ہونے والی سالانہ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران پینل ڈسکشن میں کہا کہ عرب ممالک کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کے احیاء کے لیے حقیقی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ فلسطینیوں کی نمائندگی مزید مؤثر ہوسکے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کرلی۔ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج مقررکردیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی تھیں۔ وزارت قانون و انصاف نے ناصر…
ممبئی: بالی ووڈ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے شہرت پانے والے معروف اداکار ورون دھون بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔ ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔ مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا کے نئے فوٹو شوٹ کی تھی جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے…
واشنگٹن: بخار کا پتہ لگانے کے لیے کیلئے متعدد جدید آلات متعارف کرائے گئے ہیں تاہم حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ بالی تیار کی ہے جو جسمانی درجہ حرارت سمیت دیگر افعال انجام دینے میں دوسرے آلات سے بہتر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل ایئرنگ متعارف کرائی ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالی ہے جو انسان کو درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہے۔ 6 شرکا پر مشتمل ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا کہ جِلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے…
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیا طویل عرصے بعد منظر عام پر آئیں تو بھارتیوں نے اُن کی لُکس پر تنقید کے تیر برسا دیے جس کے بعد اب اُنہوں نے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں عائشہ ٹاکیا کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں میڈیا کے فوٹوگرافرز نے اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، بھارتی صارفین نے اداکارہ کی ویڈیوز پر منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن کی لُکس پر شدید تنقید کی۔ بھارتیوں کی تنقید سے تنگ آکر بالآخر عائشہ ٹاکیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام…
