Author: admin

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ 16 ماہ کے تجربے کو بُرا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پاکستان میں انتخابات 2024 کے بعد جہاں سیاسی گرما گرمی جاری ہے، وہیں اب حکومت بنانے کے لیے بھی جماعتیں اپنا اپنا زور لگا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر جماعت کی جانب سے شدید دباؤ ہے، کہ ہم اس کابینہ کا حصہ نہ بنیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا فیصلہ ہے کہ حکومت کا…

Read More

انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر سینیٹ میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے سینیٹرز برس پڑے۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بُلٹ نے بیلٹ کو اغوا کیا اور گولی نے پرچی کو اغوا کیا ہے۔ جب تک بلٹ بیلٹ کو اغوا کرے گا اور گولی پرچی کو اغوا کرے گی عوام کو حق حکمرانی بحال نہیں ہو سکتا۔ چیف الیکشن کمشنر…

Read More

لندن: سائنس دانوں نے ایک نئی دوا بنائی ہے جس سے کینسر کی انتہائی خطرناک قسم کا علاج کیا جا سکے گا۔ لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے محققین کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم کے مطابق ان کی ایجاد کی گئی دوا نے مریضوں کی زندگی کو اوسطاً 1.6 ماہ تک بڑھایا جبکہ تین سال کے عرصے میں یہ شرح چار گُنا تک بڑھتی دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ رسولی کی غذا کی فراہمی کو روک کر بیماری کا علاج کرنے والی یہ دوا 20 سالوں میں میسوتھیلیوما کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی دوا ہے۔…

Read More

پاکستان سے افغان شہریوں کا انخلاء تاحال جاری ہے، خیبر پختونخواہ سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے ملک واپس روانہ ہو چکے ہیں۔ خیبر پخوانخواہ کے طور خم بارڈر سے اب تک مجموعی طور پر طورپر2لاکھ84ہزار194افراد خیبرپختونخوا سےافغانستان بیدخل کیے گئے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پشاور، دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ پشاور، مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 4ہزار627افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔ دوسری جانب پشاور، خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 2لاکھ…

Read More

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کوعدالتی فیصلے کے تحت پھانسی دینے کے خلاف صدارتی ریفرنس پرسماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ ریفرنس کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ عدالت نے ریفرنس میں مقررکیے گئے عدالتی معاونین سے تحریری دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ بھٹو کی بھانسی کے خلاف یہ…

Read More

سان اینٹونیو: سائنس دانوں نے سیارچوں کی سطح پر پہلی بار پانی کے مالیکیولز کی موجودگی کا سراغ لگا لیا۔ نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ماہرینِ فلکیات کا ماننا ہے کہ زمین کے ابتدائی دور میں اس سے ٹکرانے والے سیارچے اس سیارے پر پانی اور دیگر عناصر کی موجودگی کا سبب بنے، اس لیے سیارچوں پر پانی کی موجودگی کے شواہد کی تلاش اس نظریے کو تقویت دے دسکتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے یہ ڈیٹا اسٹریٹو اسفیرک آبزرویٹری فار انفرا ریڈ آسٹرونومی (SOFIA) نامی آلے سے اکٹھا کیا گیا۔اس ٹیلی اسکوپ کو جدید بوئینگ 747 ایس پی…

Read More

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان میں مٹی کے تودے گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ملک کی ڈیزاسٹر منسٹری کے حکام کے مطابق واقعہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر پھنسے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے بڑے حصوں میں شدید برف باری ہوئی ہے، تودہ وادی تاٹن کے گاؤں ناکرے سے گزرا جس سے تقریباً 20 گھر تباہ ہو گئے اور مزید برف اور ملبے کے نیچے دب گئے۔ اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ کے مطابق بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو…

Read More

گزشتہ روز ہونے والے پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے خواجہ نافع نے اپنے دلچسپ انداز اور بہترین کارکردگی کی بدولت سب کی توجہ سمیٹ لی ہے، گزشتہ روز ہونے والے میچ میں کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو مات دے دی تھی۔ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں ہونے والے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا میچ کئی لحاظ سے دلچسپی کا باعث بنا رہا، لاہور قلندرز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو کہ لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے 19 اعشاریہ 1 اوورز…

Read More

لاہور: سینئر اداکارہ عفت عمر نے خود پر عمر کے حوالے سے تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دے دیا۔ اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر نے ایک شادی کی تقریب میں اپنی ڈانس کرتی ہوئی ویڈیو شئیر کی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر کے مطابق کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ عفت عمر نے تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ڈانس کی مزید ویڈیوز شئیرز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے عمر کے حوالے سے سبق پڑھانا بند کریں۔ مجھے جو اچھا لگے گا میں وہ کروں گی۔ میری…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاست دانوں کی نااہلی کے کیس کا تفصیلی جاری کردیا۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاست دانوں کی نااہلی کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کو عوامی رائے اور عوام کی شاباشی حاصل کرنے کے بجائے آئین و قانون کے تحت فیصلے کرنے چاہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس فیصلے میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت سپریم کورٹ براہ راست کورٹ آف لاء…

Read More

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری فتح سمیٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی…

Read More

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فخرزمان 6، رسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض…

Read More

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر الیکشن میں ڈیوٹیز دینے والے سرکاری ملازمین کی تصاویر اور ڈیٹا شیئر کرنے پر سختی سے ردعمل دیا اور انہیں سخت سزائیں دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا، تاہم کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ  اپنی وفاداریاں ریاست سے بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور…

Read More