پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور حسن روف نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرس کے آغاز پر بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر جیت چکی ہے۔
بیرسٹڑ گوہر نے اعلان کیا کہ قومی، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کےاراکین سنی اتحادکونسل میں شامل ہوں گے۔
پرہس کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر کوخوش آمدید کہتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارےامیدواروں نےآزاد حیثیت سے الیکشن لڑا،ہمارا مؤقف ہےآزادحیثیت سے کامیاب امیدواروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

