نئی دہلی: بھارت بھر سے ہزاروں دہقان مودی کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دہلی چلو مارچ کی شکل میں دارالحکومت پہنچ رہے ہیں اور اب اس میں دیگر اقلیتی نسلیں اور مذاہب بھی شامل ہونا شروع ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیریلا کے چرچ آف ساؤتھ انڈیا نے بھی ’’دہلی چلو مارچ‘‘ کی حمایت کردی۔ پادری ملائل سابو کوشے نے کہا کہ احتجاج کی حمایت کرنے کا ہمارے عزم، انصاف اور مساوات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے مودی سرکار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یا تو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے معاہدے سے دستبردار ہو جائے یا کسانوں کی شرائط پر نظر ثانی کرے۔ ہمارے ملک کے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے کسانوں کو اُن کے حقوق دینا ہوں گے۔اسی طرح مسلم رہنماؤں اور دلت برادری نے بھی مودی کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے دہلی چلو مارچ کی حمایت اور اس میں شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھارگے نے بھی مودی حکومت کو بھارتی کسانوں کے لیے بدترین قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ادھر مودی سرکار دہلی چلو مارچ میں ہزاروں کسانوں کی شمولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور ہریانہ سمیت مختلف ریاستوں میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروسز کو 19 فروری تک بند کر دیا۔دہلی چلو مارچ کے شرکاء کو شمبھو اور خانوری کے سرحدی علاقوں میں مودی کے سیکورٹی اہلکاروں نے آچ چھٹے دن بھی روکا ہوا ہے جب کہ کسانوں نے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

