Author: admin

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹےنس فےڈرےشن(پی ٹی اےف) کے زےر اہتمام ہانگ کانگ کے خلاف ڈےوس کپ کی تےاری کے لئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ آج سے لاہور مےں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربےتی کےمپ مےں عقیل خان، محمد عابد مشتاق اور ےاسر خان تربےت حاصل کرےں گے اور انہےں محمد خا لد صدےق تربےت دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کا سیمی فائنل 7 سے 9 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی اور ہانگ کانگ کی…

Read More

بارسلونا (این این آئی)بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکیو نے اپنی گلوکارہ اہلیہ شکیرا کے ساتھ ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔لائنل میسی کو بتایا گیا کہ شکیرا پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شادی میں نہیں آسکیں گی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی اصل وجہ لائنل میسی کی گرل فرینڈ انٹونیلا روکوزو بنی ہیں جن کے شکیرا کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں۔ جیرارڈ پیکیو کی سابق گرل فرینڈ نورا تھامس کی انٹونیلا قریبی دوست ہیں جو دونوں کے تعلقات کے خاتمے سے خوش نہیں تھیں۔

Read More

انڈین ویلز (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلیند کے راجر فیڈرر اور انکے ہم وطن سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔…

Read More

پشاور(نیوزایجنسیاں) شاہد آفریدی قصہ خوانی بازار پہنچ گئے جہاں انہیں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔ ان کے مداحوں نے ان سے ملنے کے لیے گاڑی کو گھیر لیا اور دھکم پیل شروع ہو گئی جس کی وجہ سے گاڑی کافی دیر تک پھنسی رہی۔ س موقع پر شائقین کو پیچھے ہٹانے کیلیے پولیس آگے آئی اور کرکٹر کی گاڑی کو وہاں سے بحفاظت نکلنے کے لیے راستہ فراہم کیا۔

Read More

لاہور (آئی این پی) خراب فٹنس کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے نظر انداز کیے جانےوالے عمر اکمل خراب فٹنس سے متعلق انوکھے بہانے تراشنے لگے۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کسی بد احتیاطی سے نہیں بلکہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ عمر اکمل کے مطابق ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور انہیں ایسا کوئی مسئلہ…

Read More

لندن(نیوزایجنسیاں ) ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں برطانیہ کے اینڈی مرے انڈین ویلز کے گروپ میچ میں باہر ہونے کے باوجود سرفہرست کھلاڑی ہیں۔سربیا کے نوواک جوکووچ کو بھی مسلسل شکستوں کا سامنا ہے تاہم وہ واورینکا سے برتری لیے ہوئے ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔، چوتھے نمبر جاپان کے کائی نیشیکوری اور کینیڈا کے میلوس راو¿نک سرفہرست پانچویں کھلاڑی ہیں۔سابق عالمی نمبرایک رافیل نڈال کی ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹا نمبر ہے۔

Read More

لاہور (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کےلئے دورہ ویسٹ انڈیز بہت اہم ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کریں گے۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ون ڈے سیریز میں کامیابی سے ورلڈ کپ میں رسائی آسان ہوجائے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کئی سینئر پلیئر ٹیم میں دوبارہ واپس آئے ہیں اور انہیں ہوم گراﺅنڈ اور کراﺅڈ کا بھی ایڈوانٹج حاصل ہے اسلئے دورہ ویسٹ انڈیز کو بالکل بھی…

Read More

کراچی (آئی این پی)سرفراز احمد کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے براستہ دبئی ویسٹ انڈیز کےلئے روانہ ہوگئی۔ قومی کر کٹ ٹیم کیریبیئن ٹور میں چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان کی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جبکہ طلعت علی منیجر ہوں گے۔ دورے کا آغاز 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ 26 مارچ کو کنگسٹن جمیکا میں کھیلا جائے گا۔ بقیہ 3 میچز 30 مارچ، یکم اور 2 اپریل کو گیانا میں شیڈول ہیں۔ ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعد 3ون…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز ماڈل ٹاو¿ن مےں لاہور فےڈربس سروس کا افتتاح کر دےا ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فےڈر بس سروس کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے کہا کہ فےڈر بس سروس کے تحت200اےئرکنڈےشنر بسےں 14فےڈر روٹس پر صبح6بجے سے رات 11بجے تک رواں دواں ہوںگی، ےہ بسےں مےٹروکے پورے روٹ پر 130کلو مےٹر تک کا علاقہ کورکرےں گی اور روزانہ 1لاکھ 20ہزار مسافر اس سروس سے مستفےد ہوں گے۔ فےڈر بس سر وس ملحقہ علاقوں کے مکےنوں کو مےٹروبس سروس تک لانے اور لےجانے کے حوالے سے انتہائی…

Read More

اسلام آباد، کوئٹہ (نامہ نگار خصوصی، این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے‘ سرحدیں کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے‘ دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان میں پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں‘ امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پیر کو وزیراعظم نے پاک افغان سرحد فوری طور پر…

Read More

اسلام آباد، لاہور (نامہ نگار خصوصی، این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کرکٹرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان بکیز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث ہیں، ایف آئی اے نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ، پہلے روز خالد لطیف اور محمد عرفان نے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروا دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا موبائل ڈیٹا ایف آئی اے کو فراہم کردیا اور پی سی…

Read More

اسلام آباد(این این آئی‘آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانوں کی بندش سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا۔ پیر کو سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست کو سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا جو تین ہفتے کے اندر درخواست کی سماعت کرے گا۔سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کہاکہ جب قانون موجود ہے تو ہائی کورٹ ایسا حکم جاری نہیں کرسکتی۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ 1979 میں شراب فروشی پر پابندی لگائی گئی تھی۔ان کا کہنا…

Read More

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے‘ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ پیر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی بنوں میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی یہ وزیراعلیٰ کے پی کے کو متعصب اقدام کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

Read More