انڈین ویلز (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس وارینکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلیند کے راجر فیڈرر اور انکے ہم وطن سٹانسلاس وارینکا آمنے سامنے تھے جس میں سابق عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے سٹانسلاس وارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ راجر فیڈرر نے پانچویں مربتہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر نو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکا کے جیک سوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا نے سپین کے کارینو بسٹا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ راجر فیڈرر نے ایونٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

