تازہ تر ین

عوام کیلئے بڑی خوشخبری, وزیراعلیٰ نے مزید شہروں کیلئے بڑا اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز ماڈل ٹاو¿ن مےں لاہور فےڈربس سروس کا افتتاح کر دےا ہے ۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے فےڈر بس سروس کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے کہا کہ فےڈر بس سروس کے تحت200اےئرکنڈےشنر بسےں 14فےڈر روٹس پر صبح6بجے سے رات 11بجے تک رواں دواں ہوںگی، ےہ بسےں مےٹروکے پورے روٹ پر 130کلو مےٹر تک کا علاقہ کورکرےں گی اور روزانہ 1لاکھ 20ہزار مسافر اس سروس سے مستفےد ہوں گے۔ فےڈر بس سر وس ملحقہ علاقوں کے مکےنوں کو مےٹروبس سروس تک لانے اور لےجانے کے حوالے سے انتہائی سود مند ثابت ہوگی اور اس جدےد فےڈر بس سروس کا شہرےوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا۔ وزےراعلیٰ نے راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان مےٹروبس سروس کے روٹس پر بھی فےڈر بس سروس چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مےٹروبس سروس عوام کو دن رات شاندار، محفوظ، تےزرفتار اورباکفاےت سفری سہولےات فراہم کررہی ہے، فےڈر بس سروس اس مےں اےک اورشاندار اضافہ ہے۔ فےڈر بس سروس پر سفر کرنے کے خواہاں مسافروں سے اےک طرفہ کراےہ 15روپے جبکہ فےڈر بس سروس کے بعد مےٹروبس سروس پر سفر کرنے والے مسافروں سے 20روپے کراےہ وصول کےا جائے گا۔ اس طرح مےٹرو اور فےڈر بس سروس کا کراےہ جڑا ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو بہترےن سفری سہولتوں کی فراہمی کےلئے اربوں روپے کی سبسڈی سے اشرافےہ کے دل مےں ےہ سوال کانٹے کی طرح چھبے گا اور انہےں تکلےف ہوگی کہ عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پراربوں روپے کی سبسڈی کےوں دی جارہی ہے۔ بڑی گاڑےوں پر اشرافےہ سفر کرے تو وہ ان کا حق ہے اور اگر غرےب آدمی کی بات کی جائے تو ان کے دل پر نشتر چلتے ہےں۔ اشرافےہ الٹی ہوجائے ےا سےدھی مجھے عام آدمی کی خدمت سے نہےں روک سکتی اور مےں عام آدمی کی زندگی بدلنے کےلئے دن رات کام کرتا رہوں گا۔ انہوںنے کہا کہ23مارچ کی آمد آمد ہے اور اس تارےخی دن کو بڑے زورشور سے مناےا جاتا ہے بہترےن ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی قائداعظمؒ کے فرمودات پر عمل پےرا ہونے کی اےک مثال ہے اوروزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں حکومت قائدؒ کے فرمودات پر عمل پےرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرافےہ کو تعلےم، صحت اور دےگرتمام بنےادی سہولتےں حاصل ہےں جبکہ عام آدمی ان سے محروم ہے۔ امےر ہر جگہ سے اپنا علاج کراسکتا ہے جبکہ غرےب کو علاج کے حصول کےلئے دھکے ملتے ہےں۔ پنجاب حکومت نے عام آدمی کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے شاندار اقدامات کےے ہےں۔ انہوںنے کہاکہ عام آدمی کی زندگی مےں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامےاب نہےں ہونے دےں گے اور غرےب عوام کی زندگےوں کو بدلنے کےلئے وسائل فراہم کرتے رہےں گے اورعام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے مےڈےا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دےتے ہوئے کہا کہ مےں ان کی کسی بات کا جواب نہےں دےنا چاہتا تاہم نےازی صاحب جس جنگلہ بس کو دن رات رگےدتے رہے ہےں آج وہی جنگلہ بس پشاور مےں شروع کرنے کا منصوبہ بنا چکے ہےں حالانکہ ےہ عام آدمی کو جدےد، معےاری اورباکفاےت سفری سہولتےں فراہم کرنے کا شاندار نظام ہے۔ مےں اسے جنگلہ بس نہےں کہتا بلکہ پشاور کے عوام کو مبارکباد دےتا ہوں ےہ اےک شاندار بس سروس ہے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس حوالے سے بھی اقدامات کرنے چاہےے اوراس سسٹم مےں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اےک اور سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگتے رہتے ہےں، قانون اورانصاف کا نظام رائج کرنا ہے جس سے ظلم و زےادتی کا خاتمہ ہوگا اورانصاف کا بول بالا ہوگا۔فےڈر بس سروس کے بارے مےں پوچھے گئے سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےٹروبس سروس سے روزانہ ڈےڑھ لاکھ افراد سفر کرتے ہےں۔ فےڈر بس سروس کے اجراءسے مسافروں مےں اضافہ ہوا تو مزےد مےٹروبسوں کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔ صوبائی وزرائ،مےاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، زعےم حسےن قادری، مشےر خواجہ احمد حسان، لارڈمےئر لاہور مبشر جاوےد، ممبر قومی اسمبلی مہر اشتےاق احمد، معاون خصوصی ملک محمداحمد خان، چےف اےگزےکٹو آفےسر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطےن فضل حلےم، ڈائےو کے چےف اےگزےکٹو آفےسر، سےکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر اعلیٰ معیار اور تیز رفتاری سے تعمیراتی کام کی تعریف کی اور ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے کماہاں سے گجومتہ اور گجومتہ سے رائے ونڈ انٹر چینج تک لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے کئی کلومیٹر طویل منصوبے کا 2 گھنٹے تک دورہ کیا۔ رائے ونڈ انٹرچینج پر وزیراعلیٰ کو تعمیراتی کام کی سائٹ پر بھی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کی 22.4کلومےٹر طوےل سڑک کے تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار اور رفتار کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سدرن لوپ پر کام کی رفتار اور معیار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اہم منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ سدرن لوپ کا پراجیکٹ مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ آمد روفت کی جدید ترین سہولتیں تیز رفتار ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز وفاقی وزےرتجارت انجےنئر خرم دستگےر خان نے ملاقات کی ۔خرم دستگےر خان نے ہےپاٹائٹس فلٹر کلےنک اورفےڈربس سروس کے اجراءپر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو مبارکباددی اور کہا کہ آپ نے صوبے کے عوام کی خدمت کےلئے دن رات اےک کررکھا ہے اور آپ کی قےادت مےں پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے مثالی اقدامات کےے ہےں۔وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت مےرا اوڑھنا بچھونا ہے اور جب تک سانس مےں سانس ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ خدمت کے سفر مےں رکاوٹےں ڈالنے والے عناصرکی منفی سےاست دم توڑ چکی ہے اور پاکستان کے باشعور عوام منفی سےاست سے اکتا چکے ہےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv