ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے دنیا کا سب سے خطرناک کروز میزائل بنالیا ہے جو 7400 کلومیٹر فی گھنٹہ یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار سے پرواز کرتے ہوئے کسی بھی بحری جہاز کو تباہ کرسکتا ہے جبکہ دنیا کا بہترین میزائل شکن نظام بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔روس کے سرکاری میڈیا سے جاری کردہ خبروں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ’زرکون‘ نامی یہ ہائپرسونک کروز میزائل ناقابلِ شکست، ناقابلِ مزاحمت اور ناقابلِ دفاع ہے جو ہائپر سونک یعنی آواز سے 6 گنا زیادہ رفتار تک پہنچنے کےلیے ”اسکریم جیٹ“ (scramjet) ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے۔ کئی سال سے جاری تحقیق کے بعد اس سال زرکون کی عملی آزمائشیں کی گئیں جو بہت کامیاب رہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ہائپر سونک پیمانے کی رفتار تک پہنچنا صرف بیلسٹک میزائلوں ہی کے بس میں تھا جبکہ زرکون وہ پہلا کروز میزائل ہے جو ہائپر سونک رفتار تک پہنچا ہے۔ یہ بحری جہاز شکن میزائل ہے جس کی ہے کہ اس وقت دنیا کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم بھی اس کا راستہ نہیں روک سکتا جبکہ روایتی ہتھیاروں کے علاوہ اسے ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے۔ روسی بحریہ کےلیے بنائے گئے زرکون ہائپرسونک کروز میزائل کی رینج 800 کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہوگی۔
اسکریم جیٹ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زرکون کسی لڑاکا طیارے کی مانند بڑی تیزی سے ہوا اپنے اندر کھینچتا ہے جو اس میں موجود ایندھن کو زبردست دباو¿ پر جلاتی ہے۔ البتہ روایتی جیٹ انجنوں کے برخلاف اس میں کوئی متحرک پرزہ یا ٹربائن نہیں جس کی وجہ سے اس میں میکانیکی خرابی (مکینیکل فیلیور) کا بھی کوئی امکان نہیں۔بھارت اور روس مشترکہ طور پر ”براہموس 2“ ہائپرسونک کروز میزائل پر بھی کام کررہے ہیں جو ا?واز سے دگنی رفتار پر پرواز کرنے کے قابل ہوگا۔ قوی امکان ہے کہ زرکون سے متعلق خبریں آنے کے بعد بھارت یہی ٹیکنالوجی ’براہموس 2‘ کےلئے فراہم کرنے پر اصرار کرے گا جس سے نہ صرف برصغیر بلکہ ساری دنیا کا امن بھی شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

