Author: admin

ممبئی(ویب ڈیسک )شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ تو قائم کئے ہی ہیں لیکن اب اس کے گانے ”ظالما“ نے بھی ریکارڈ بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم رئیس کا گانا ”ظالما“ یوٹیوب پر ریلیز کے بعد سے اب تک 1 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ماہرہ خان نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس گانے کا کلپ بھی اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا 100 ملین سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ گانا ریلیز کرنے…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے بعد رائٹر ز کو بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اہمیت دی جانے لگی۔ٹی وی ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بعد اب معروف رائٹر، صحافی اور ناول نگار صباامتیاز کے مقبول ناول یو آر کلنگ می ! کو بھارتی فلم انڈسٹری میں اہمیت دی گئی ہے۔اس ناول پر مبنی نور کے نام سے فلم مکمل کرلی گئی ہے جس میں نور کا مرکزی کردار سوناکشی سنہا نے ادا کیا ہے ، پاکستان میں فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوٹر کلب نے حاصل کئے ہیں۔ مذکورہ فلم 21 اپریل کے دن پاکستان میں ریلیز…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحرےک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک مےں طاقتور کےلئے کوئی قانون نہےں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے چھوڑے جارہے ہےں۔بدھ کے روز پےپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کی رہائی پر ردعمل دےتے ہوئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مےں قانون صرف غرےب کےلئے ہے جبکہ طاقتور کےلئے ےہاں پر کوئی قانون نہےں طاقتور کرپشن کرتے ہےں رشوت لےتے ہں اور پھر رشوت دے کر چھوٹ جاتے ہےں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اےان علی،شرجےل مےمن اور ڈاکٹر عاصم پر اربوں روپے کرپشن کے الزام…

Read More

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بگ تھری کو قائم رکھنے کیلئے خفیہ سازشوں کا انکشاف ہوا ہے اور پتہ چلا ہے کہ دیگر کرکٹ بورڈ کیساتھ روابطہ بھی کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت ایک مرتبہ پھر بگ تھری کو قائم رکھنے کیلئے متحرک ہو چکا ہے اور اس ضمن میں اس نے سری لنکا، زمبابوے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں بھی کیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے تینوں کرکٹ بورڈز کو لالچ دینے کیلئے سیریز کھیلنے کی پیشکشیں کی ہیں اور انہوں نے بھی…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق حکومتی حمایت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو حکومت کی طرف سے پیغام دیدیا گیا ہے کہ ٹینشن نہ لیں اور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے تک کام جاری رکھیں۔خیال رہے کہ شہریار خان نے گزشتہ پیر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور ان کی خرابی صحت کو جواز بنا کر عہدہ چھوڑنے پر دباو¿ بھی تھا جبکہ عہدہ چھوڑنے کے فیصلے پر بورڈ میں رسہ کشی شروع ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی کی 3 سالہ…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک میں روابط قائم ہوں گے ، منصوبے کی تکمیل سے صنعت ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انقلاب آئیگا ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ چین کی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے کریں سائنسدان ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی وضع کریں تاکہ ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) متحدہ قومی مومنٹ( پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست کرنیوالے تقسیم نظر آتے ہیں، ووٹ دینے والے نہیں، حکومت سے چاہتے ہیں کہ 22اگست کے مقدمات ختم کئے جائیں ، الطاف حسین کیساتھ اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے ، 30فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی اب بھی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کسی بھی نظریہ دینے والے کے ساتھ جذباتی وابستگی ہواکرتی ہے،الطاف حسین سے اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے۔سربراہ ایم کیو ایم نے مزید…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کو نوازشریف کے دورہ حیدر آباد سے قبل بڑا جھٹکا ،پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی اہم وکٹ اڑانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں،4اپریل ذوالفقاربھٹو کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر اسماعیل راہو اپنے کارکنان کیساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر ینگے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ حیدر آباد اور آصف علی زرداری کی لاہور آمد کے بعد مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے رہنماﺅں کو اپنی جماعتوں میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آصف علی زرداری…

Read More

باربارڈوس(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شایدبھارت خوفزدہ ہے اس لیے ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا ، دونوں ممالک کی سیریز کیلئے ہمیشہ پاکستان نے پہل کی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے ا آگے آنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھیلنے میں خوف زدہ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک )سابق کپتان عامر سہیل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں سست روی پر حیران ہیں، ان کے مطابق اگر ٹھوس شواہد ہیں تو ٹریبیونل بنانے کی کیا ضرورت تھی۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عجیب صورتحال سامنے آرہی ہے، اگر پی سی بی کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو ٹریبیونل بنانے کی کیا ضرورت تھی،اگر کرکٹرز قصوروار ہیں تو سزا سنا دی جائے،اپیل کیلیے کسی بھی پلیٹ فارم پر جانے کا حق تو ان کو پھر بھی حاصل ہوگا۔ دریں اثنا پاکستانی…

Read More

ولنگٹن(ویب ڈیسک )کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے نیوزی لینڈ میں خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر کے مداحوں کو حیرا ن کردیاہے۔نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نیوزی لینڈکے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ایروٹاﺅن میں ایڈونچر کے شوق کی تکمیل کیلئے پہنچے اور پیروں سے رسی باندھ کر 360فٹ بلند پ±ل سے بلا خوف و خطر چھلانگ لگا دی۔اس دوران جسٹن اپنے اسٹنٹ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے جبکہ اس موقع پر سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی سنگر کی اس خطرناک مہم جوئی کو دیکھنے کیلئے پ±ل…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک )یورپی ملک رو مانیہ نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور رومانیہ دونوں کا100ملین ڈالر سے زائد تجارت کا حجم ہے،سی پیک میں شمولیت اختیار کر نے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نکولے گویا نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ رومانیہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین میں شامل ممالک میں رومانیہ تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کرنے…

Read More

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے دو بڑے نام انڈسٹری کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر کھلاڑی اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ”کریک“ 11 اگست کو ریلیز ہونا تھی تاہم فلم کی شوٹنگ کچھ تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہونے پر اب اسے آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس کے بجائے اب اکشے کمار نے 2 جون 2017 کو ریلیز ہونے والی فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ کو 11 اگست کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے…

Read More