تازہ تر ین

الیکشن بارے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اپنے وقت پر 2018ءمیں ہی ہوں گے، موجودہ دورحکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،بہت سے مسائل کے باوجودملک کی ترقی کو دیکھ کر پوری دنیا حیران ہے، اگراس ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی۔پیرکواسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 55 ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،موجودہ دورحکومت میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا اور بہت سی قربانیوں کے بعد ہی پاکستان اس مقام پر پہنچا آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پوری دنیا مسائل کے باوجود پاکستان کی ترقی پر حیران ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ناصرف لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کی بلکہ جومنصوبے نہیں لگائے گئے ان پر بھی کام ہو رہا ہے اور وزیراعظم خودان منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، سی پیک کو دنیا بھر میں گیم چینجر سمجھا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برس سے وزیراعظم ملک بھر کے دورے کر رہے ہیں اور عوام نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی سے پاک پاکستان دیکھ رہے ہیں اگر اس ترقی پر کسی نے ڈاکہ مارنے کی کوشش کی تو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے اس سے بدلہ لے گی اور آئندہ انتخابات اپنے وقت پر 2018 میں ہی ہوں گے۔وزیرمملکت نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا لیکن اسی میڈیا میں ایسے شر پسند عناصر بھی موجود ہیں جو منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں، میڈیاپاکستان کے ایسے تشخص کو اجاگر کرے کہ دنیا پاکستان کی مثال دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv