Author: admin

یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل دو دو روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق سمری میں وازرت پٹرولیم کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پونے 8روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

Read More

لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کے شہزادے ہیری امریکی اداکارہ میگن مرکل کے ساتھ اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کے لئے ان کو شاہی محل میں قیام کے لئے دعوت دیدی۔ شہزادہ ہیری جو کہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں‘ ایک عرصہ سے میگن مرکل کے عشق میں مبتلا ہیں اور ان سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ ہیری اب میگن کے بارے سنجیدہ ہو چکے ہیں اور میگن کا تعارف شاہی خاندان سے کرانے کے لئے انہوں نے انہیں کنسنگٹن پیلس آ کر رہنے کی…

Read More

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاو¿ں گا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ…

Read More

سندھ میں صوبائی محکمہ صحت نے ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی وقائم مقام ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر محمد توفیق نے تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹرز و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے تیاری کی جائے۔اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں۔ الگ بستر مختص کیے جائیں، عملے کو تعینات کیا جائے اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ہیٹ اسٹروک کرائسز مینجمنٹ پلان آئندہ 24گھنٹوں میں فراہم کیا جائے۔

Read More

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم بطورسیاسی جھنڈا استعمال کرنے سے روک دیا ،قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے خلاف ساجد کیانی نےدرخواست دائر کی تھی۔الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعدپاک سرزمین پارٹی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کو جلسوں میں سیاسی مقاصد کے طور پر بھی استعمال نہ…

Read More

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے 479 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کے علاج معالجے اور ان کی سہولت کاری سے متعلق کیس میں پہلے ہی اپنے پاسپورٹس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کراچکے ہیں، جمعرات کی صبح جب ڈاکٹر عاصم کی قانونی ٹیم کے وکلا ضمانتی دستاویزات مکمل کرکے ناظر کے پاس پہنچے تو ناظر نے اعتراض کیا کہ دستاویزات میں پاسپورٹس…

Read More

اسلام آباد(نیٹ نیوز)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنیکا فیصلہ کرلیا، الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے متعلق ادارہ شماریات سے رابطہ کرلیا گیا ہے، نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرنا لازم ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ادارہ شماریات نئی مردم شماری کا ڈیٹا جون میں فراہم کریگا ، نئی حلقہ بندیوں کا عمل جولائی میں شروع کیاجائیگا، جسے جنوری 2018تک مکمل کرلیا جائیگا، حکام الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ انتخابی حلقوں میں اضافہ ہوگا، انتخابی حلقے بڑھانے کے فیصلے…

Read More

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی پالیسیوں کو وفاق کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف سب کیلئے یکساں پالیسی اختیار کرنے کی بجائے پنجاب کے مخصوص حلقوں کو خوش رکھنے کی کوشش کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص علاقوں کیلئے 37 ارب کے 97 گیس منصوبوں کو منظور کرنا وفاق پر کلہاڑی چلانے اور صوبوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکانے کے مترادف ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ادائیگی کے باوجود تاریخی شہر عمر کوٹ کو تاحال گیس فراہم نہیں کی گئی۔…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملکی سکیورٹی کے پیش نظر ملٹری کورٹس کی توسیعی انتہائی ضروری تھی۔ پرویز مشرف کے مجھ پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ قید کے دوران مجھ سے وہ دستاویز دستخط کروائی گئی جو پہلے سے صحافیوں کے پاس پہنچ چکی تھی۔ اسے 11ججز ٹریس قرار دے چکے ہیں۔ عمران خان اپنا ڈی این اے کروالے۔ وہ 63,62 سے باہر نکل جائے گا، وہ پاکستان کو آگے بڑھتا ہوا نہیں سکتا۔ پانامہ کا فیصلہ بہت جلد پبلک ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ…

Read More

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) پنجاب بھر میں یونین کونسلوں کو ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے متعدد ٹیکس لگانے‘ فیسیں وصول کرنے اور ان میں ازخود اضافہ کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے جس سے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں‘ وائس چیئرمینوں‘ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں کو شہری علاقوں کی یونین کونسلوں سے اضافی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔ شہری یونین کونسلوں کو علاقوں میں ڈراموں‘ تھیٹرز‘ شوز پر تفریحی ٹیکس لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ پیشہ‘ دکانوں‘ کارخانوں کی ہفتہ وار چھٹی‘ لائٹنگ فیس وصولی کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ یونین کونسلیں‘…

Read More

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد میں پانی کی قلت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ تحریک انصاف کا شدیداحتجاج‘ ایوان پانی دو پانی دو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مشتعل ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا‘ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پانی زندگی ہے‘ پانی دو پانی دو کے نعرے درج تھے۔ اپوزیشن ارکان نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے ارکان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں شہریوں کو گندا پانی مل رہا ہے‘ لوگ میتوں کو منرل واٹر سے…

Read More