Author: admin

واشنگٹن۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی قیادت میںاتحادی فوج دہشت گرد تنظیم داعش کو تباہ کرکے تہذیب و تمدن کی حفاظت کرے گی۔ ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ وائٹ ہاو¿س میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کل کہا کہ داعش کو تباہ و بربادکردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ لڑنے اور اس کو شکست دینے والے ایک رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Read More

واشنگٹن۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے میری لینڈ کے نیشنل پورٹ کے قریب ایک ایف۔ 16گر کر تباہ ہونے کے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ گذشتہ روز پیش آیا تاہم طیارے میں سوار پائلٹ نے کود کو جان بچائی۔امریکی حکام کے مطابق فضائیہ کا ایک ’ایف 16‘ جنگی جہاز دوران پرواز گرکر تباہ ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع کے دو اہلکاروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنگی طیارہ نیشنل پورٹ کے جنوب مغرب میں چھ میل دور ایک ویران علاقے میں کر تباہ ہوا ہے۔ طیارہ حادثے…

Read More

نیویارک(شوبز ڈیسک )خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ہدایتکاررِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہالی ووڈ فلم سیریز”ایلیئن“کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔کہانی ایک ایسے پر اسرار سیارے کے گردگھوم رہی ہے جہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوتی اور ان کا شکار کر لیتی ہے۔ مارک ہفمین، رِیڈلی اسکاٹ…

Read More

لندن(شوبز ڈیسک )گوروں کی ٹوٹی پھوٹی اردو تو آپ نے کئی بار سنی ہو گی۔ لیکن ایک برطانوی گلوکارہ جن کا نام تانیا ویلز ہے وہ جنوبی ایشا کے خالص کلاسیکی گانے گاتی ہیں تانیا نے باقاعدہ میوزک کر تربیت لی ہے اور انکو فیض کی غزلیں گانے میں مہارت حاصل ہے انھوں نے فیض احمد فیض کا کلام اس طرح گایا کہ سننے والوں کو حیران کر دیا۔

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارعمران عباس نے بالی وڈ سٹار نرگس فخری کے ساتھ نیا پراجیکٹ مکمل کرلیا ہے جس کی تمام تفصیلات پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے نہ صرف دونوں کی ایک ساتھ تصاویروائرل ہوئی ہیں بلکہ ان دونوں بارے میڈیا میں طرح طرح کی افواہیں بھی زیرگردش ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہا نہوں نے کسی فلم میںاکٹھے کام کیا ہے یا وڈیو میں اور یا انہوں نے کسی میگزین کے لئے شوٹ کرایا ہے ۔اس بارے میں عمران عباس تاحال خاموش ہیں لیکن ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے…

Read More

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے گورے پن کے لئے کوئی سرجری نہیں کروائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ انہوں نے گورا ہونے کیلئے فئیرنس ٹریٹمنٹ لی ہے۔اداکارہ نے میڈیا پر ان خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے انہیں اپنے رنگ کے حوالے سے کوئی احساس کمتری نہیں کہ سرجری کا سہارا لیں۔انھوں نے کہا کہ ان کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں اور یہ بات ان کے لئے باعث فخر…

Read More

لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستانی گلوکار بلال سعید نے اپنے گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کو اپریل فول قرار دے دیا۔ انہوں نے دو دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔تفصیلات کے مطا بق یکم اپریل کو دنیا بھر میں جھوٹ کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، اس روز لوگ جھوٹ بول کر لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اکثر واقعات کا انجام افسوسناک ہی ہوتا ہے۔ بلال سعید نے اپنے اعلان کی حقیقت بیان کردی ہے۔ جس…

Read More

پشاور(آئی این پی ) سلطان شاہ نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ فائنل میں مسلسل دوسری بار شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بلائنڈ ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا،اگر پاکستان وہ ورلڈ کپ نہ جیت سکا تو اپنے عہدے سے علیحدہ ہو جاﺅں گا۔وہ بدھ کوپشاورمیں جاری پہلا خیبرزلمے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کر رہے تھے ۔سلطان شاہ نے کہاکہ پاکستانی بلائنڈ کھلاڑیوںکی تمام مشکلات دروکیں ان کے مطالبات مانین مگر افسوس کہ ہمارے کھلاڑی ورلڈکپ جیت نہیں سکے گذشتہ دس سالوںمیں ہونے والے دوورلڈکپ مقابلوں کے فائنل ہم…

Read More

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے رواں برس بھارت میں منعقدہ دوسرے ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ قومی بلائنڈ ٹیم میگا ایونٹ میں رنر اپ رہی تھی، فیصلہ کن معرکے میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پی بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جاوید آفریدی نے قومی بلائنڈ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم نے…

Read More

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے باﺅلر بن گئے، مالنگا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر پاکستانی باﺅلرز سعید اجمل اور عمرگل کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔، اجمل اور عمر نے مشترکہ طور پر 85، 85 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ مالنگا نے اب تک 66 میچز میں 86 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہدخان…

Read More

لندن(نیوزایجنسیاں) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو وزڈن کرکٹرزآف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان کو یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 15 پاکستانی کرکٹرز کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ آخری مرتبہ محمد یوسف کو 2007…

Read More

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 6 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں محمد عباس اور شاداب خان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپنر احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن سمیع اسلم 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔اسکواڈ میں ایک مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باو¿لر محمد عباس، بلے باز عثمان صلاح الدین، محمد اصغر اور…

Read More

چارلسٹن ۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینڈریا ہلاوا کووا چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں روس کی ڈاریا کاسٹ کینا اور انکی آسٹریلین جوڑی دار ڈاریا گوریلووا کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست چارلسٹن میں جاری ایونٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینڈریا ہلاوا کووا نے روس کی ڈاریا…

Read More