Author: admin

چکوال (خصوصی رپورٹ) چکوال کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا، عمران خان کی پی پی قیادت پر تنقید اتحاد ٹوٹنے کی وجہ بنی۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کی رہایں جدا ہو گئیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پیپلز پارٹی ی قیادت پر بے جا تنقید اور الزام تراشی کی ہے ۔ پی ٹی آئی سے چکوال کے ضمنی انتخابات میں اتحاد نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹرنیٹوز (آئیڈیاز)کے حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اس وقت مقبول ترین جماعت ہے اور وزیراعظم نواز شریف ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔ آئیڈیاز کا یہ سروے لاہور میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں کیا گیا جن میں این اے 21، این اے 22 اور این اے 24 شامل ہیں۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تازہ ترین سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا تین حلقوں کے ووٹرز کا…

Read More

اسلام آباد/ لاہور ( خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ سالانہ کمائی میں ایم کیو ایم، اخراجات اور اثاثوں میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے،حکمران جماعت کے اثاثے ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد ہیں جبکہ پی ٹی آئی 15 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق متعدد جماعتوں کی آمدن ان کے اخراجات سے کم ہیں۔2014-15ءکے گوشواروں کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)4…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان علماءکونسل کے چیرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کونسل کے سابق چیرمین حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے جرمنی اور امریکہ سے فنڈز لینے اور دوہری شہریت کا انکشاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کےلئے نیب آیف آئی اے اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان علماءکونسل ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔رد الفساد کے ساتھ ساتھ وجوہ فساد کوتلاش کیا جائے۔مدارس دینیہ کیخلاف منفی پروپیگنڈہ بند ہونا چاہئے۔ علماءاور مدارس دینیہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ۔اسلام اور پاکستان کے پرچم کو…

Read More

ممبئی (خصوصی رپورٹ) دیپیکا پڈوکون نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مرنے سے پہلے ان کے بہت سارے بچے ہوں۔ دیپیکا پڈوکون ہمیشہ ہی سے شہ سرخیوں میں رہی ہیں، اتنا ہی نہیں بلکہ رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی دوستی کی خبروں کا پرچہ بھی ہمیشہ رہا ہے حالانکہ دونوں نے ہی اس تعلق کا نا تو انکار کیا اور ناہی کبھی کھل کر اقرار کیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ وہ مرنے سے پہلے کیا کرنا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ مرنے سے پہلے میرے بہت سارے…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایف بی آروزارت خزانہ کو تجویز بھجوارہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر ملک بھر کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں (NON-FILERS)کی ڈائرکٹریاں یکم مئی کو میڈیا اور ویب پر شائع کر دی جائیں جس طرح ٹیکس گزاروں اور ٹیکس گزار پارلیمنٹرین کی ہر سال ڈائرکٹری شائع کی جارہی ہے جسے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے وزیر خزانہ سنیٹر محمد اسحاق ڈار کی منظوری سے تین الگ الگ ڈائریکٹریاں شائع کرنے کی تجویز ہے اس سلسلے میں بی آر نے پہلے ہی نان فائیلرز (ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں) کی…

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں میری آخری سیریز ہوگی ، سرفراز احمد نائب کپتان ہے، اسے سپورٹ کرنا چاہیے،کچھ عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے جو کچھ حاصل کیا اس سے مطمئن ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بننا یادگار لمحہ تھا۔پاکستان کےلئے ورلڈکپ جیتنا خواب تھاجوپورانہ ہوسکا۔کرکٹ کے لیے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہمیشہ اچھا کرنے کا سوچا۔گزشتہ…

Read More

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ نے شام کے خلاف پہلی کارروائی کا آغاز کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے فوری بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ شام پر فضائی حملہ اہم قومی مفاد میں کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے مختلف علاقوں میں 60 ٹام ہاک میزائل داغے ہیں۔ حملہ شام کی سرکاری فوج کی جانب سے اندلیب پر مبینہ کیمیائی حملے کے بعد کیا گیا۔ امریکہ نے شام میں ایک ایئربیس پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس ایئربیس سے مخالفین اور دہشت گردوں کے خلاف حملہ…

Read More

نوشہرہ(بےورورپورٹ )آج سے شروع ہونے والی جمعیت علماءاسلام کی صدسالہ یوم تاسیس کی تین روزہ عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل سیکورٹی کے فل پروف انتظامات 52ممالک میں سے اکثریتی ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے اس اجتماع میں قطر، جنوبی افریقہ، انڈونیشا، نیپال، بنگلہ دیش، ہندوستان، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وفود شرکت کریں گے اجتماع میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا اپنی اپنی پارٹیوں کے وفود کے ہمراہ شرکت متوقع اجتماع میں صدارتی خطبہ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن دیں گے اجتماع میں تیس لاکھ سے زائد افراد کو شرکت…

Read More

اسلام آ باد (آ ئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکر یا نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے، یہ اتحاد نہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف ہے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران کشمیری عوام کے احتجاجی مظاہرے بھارتی قبضہ کے خلاف عوام کے جذبات کا عکاس ہیں، بھارتی مظالم کشمیر ی عوام کی آ زادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتے، پاکستان کا پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے، بھارت…

Read More

کراچی(کورٹ رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک حتمی فیصلہ نہ ہوجائے اے ڈی خواجہ کام جاری رکھیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے برطرفی سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کیا،ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ اے ڈی خواجہ کے حوالے سے حکم امتناع…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار صیا شاہد نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ کے ساتھ پیپلزپارٹی کا اصل اختلاف یہ ہے کہ وہ ان کی بادشاہت کے خلاف ڈٹ گئے۔ آصف زرداری کے دست رات انور مجید نے نادر شاہی حکم جاری کیا کہ سب سے پہلے زرداری کی شوگر ملوں کو گنا ملنا چاہئے، جس پر جس کا بھی گنا آتا تھا اس کی پکڑ دھکڑ شروع ہو گئی لیکن اے ڈی خواجہ نے یہ کام روک دیا۔…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چےنی سرماےہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات مےں چےنی وفدنے پنجاب مےں کم آمدن والے افراد کے لئے گھروں کی تعمےر کے منصوبے مےں سرماےہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کےا۔ چےنی وفد کی قےادت چیئرمین آف دی بورڈ اینڈ پارٹی سےکرٹری آف چےنگ ڈو شنگ چینگ(Chengdu Xingcheng) انوسٹمنٹ گروپ رین ژی ننگ (Mr. Ren Zhineng) کررہے تھے۔ چےنی وفد کے سربراہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی غےر معمولی ترقی وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےز قےادت کی مرہون منت ہے۔ چےن…

Read More