تازہ تر ین

کالی آندھی کیخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان …. کون ڈراپ کون اِن ؟؟

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 6 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں محمد عباس اور شاداب خان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں اوپنر احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن سمیع اسلم 16 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔اسکواڈ میں ایک مرتبہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ باو¿لر محمد عباس، بلے باز عثمان صلاح الدین، محمد اصغر اور اسپنر شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔عثمان صلاح الدین نے قائد اعظم ٹرافی کے سابقہ ایڈیشن میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دس میچوں میں 3 سنچریوں اور 5 ففٹی کی مدد سے 843 رنز بنائے تھے اور وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔اسی طرح محمد عباس نے دس میچوں میں 71 وکٹیں حاصل کی تھیں اور قائد اعظم ٹرافی کے سب سے کامیاب باو¿لر رہے تھے۔ٹیسٹ سیریز کیلئے نوجوان محمد اصغر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ حسن علی بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔دورہ آسٹریلیا کے 17رکنی اسکواڈ میں شامل سات کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے جن میں راحت علی، سہیل خان، شرجیل خان، محمد رضوان، سمیع اسلم، محمد نواز اور عمران خان شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مصباح الحق(کپتان)، احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، محمد اصغر، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عباس۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل سے جمیکا میں کھیلا جائے جس کے بعد دونوں ٹیمیں 30 اپریل سے بارباڈوس میں مدمقابل ہوں گی، سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی میزبانی 10مئی سے ڈومینیکا کا ونڈسر پارک کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv