Author: admin

گیانا ۔ 06 اپریل (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پراویڈینس سٹیڈیم، گیانا کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل چار ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 3-1 سے شکست دے رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ…

Read More

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح بلدیہ ٹاﺅن گلشن غازی میں ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرگیا، پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ ایس پی بلدیہ ٹاﺅن کے مطابق پہاڑی تودہ ضمیر گل کے گھر پر گرا۔ ضمیر گل، ان کے بیٹے اور بیٹی کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔ ضمیر گل کی بیوی اور ایک بچی و ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ گھر کے ملبے تلے دبے تمام افرادکو نکال لیا گیا۔ یہاں پر رہنے والے افرادپہاڑی پر کٹائی کرتے رہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کٹائی کی وجہ سے تودہ…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق صدرآصف علی زرداری کے دو ساتھی کراچی اور اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے ہیں جہاں نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اشفاق لغاری کراچی اور نواب لغاری اسلام آباد میں لاپتہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اشفاق لغاری سابق صدر کے اہم امور ہینڈل کرتے تھے، جبکہ نواب لغاری عالم بلوچ قتل کیس میں آصف زرداری کے ساتھ نامزدہیں۔

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) گجرات کے علاقے کنجاہ میں درجنوں کمسن طالبات کو بلیک میل کرکے ان سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب ایک متاثرہ بچی نے باپ کو علم ہونے پر تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ ہسپتال میں طالبہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ملزمان نے متعدد طالبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردی۔ پولیس کے دباﺅ پر اس کیس کے مرکزی کردار سہیل رانجھا کو ایک بااثر شخصیت کے دباﺅ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے متعدد مبر روشن پکچر ایکٹ کے تحت مقدمہ…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک کے سر براہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں آئندہ مالی سال کا تعلیمی بجٹ 139 ارب روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قوم بنانے کے لئے ہمیں مختلف نظام تعلیم ختم کرنا ہو گا، کرپشن کا جو پیسہ پکڑیں گے وہ تعلیم پر لگایا جائے گا، پاکستان کی ترقی کیلئے تعلیم کو آپشن نہیں بلکہ لازمی قرار دیا جانا چاہئے، تعلیم کے شعبے میں خیبر پختونخوا کو پورے ملک کیلئے مثال بنائیں گے ،ماضی میں ایم این اے کے کوٹے پر چائے بنانے والا بھی ٹیچر بھرتی ہو جاتا تھا،…

Read More

کوئٹہ (ویب ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سیکورٹی فورسز نے ایک دربار پر چھاپہ مار کر افغانی پیر کو سات ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بھاری اسلحہ اور پاکستانی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ سیکورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر دربار پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر مختلف بور کے پونے دو سو راو¿نڈ، ممنوعہ لٹریچر، دو لیپ ٹاپ، کیمرے، 11 لاکھ پاکستانی کرنسی، 725 سعودی ریال اور 15456 ڈالر برآمد ہوئے۔ دربار سے پیر اور اس کے سات ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)معروف صحافی ریحام خان کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کو خدا کا خوف ہوتا تو عزت دار گھرانوں کی خواتین ان کا حصہ بنتیں۔ گفتگو میں ریحام خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعتیں نہیں ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ اب آمروں اور سیاستدانوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ خواتین جوان کے جلسوں کی رونق بنتی ہیں آپ نے کبھی انہیں سٹیج پر بیٹھے دیکھا؟ پی ٹی آئی نے ریحام خان کے اس بیان کو براہ راست…

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر) حساس اداروں نے بیدیاں روڈ پر مانوالہ چوک میں خود کش دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا جس میں پیشرفت بھی ہوئی ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے ویگن کے ڈرائیور کے بعد پیٹرول پمپ سے ایک مشکوک شخص اور سپیئرپارٹس کی دکان کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حساس اداروں نے بیدیاں روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد مختلف مقامات سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے اور اس…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن پر5 ارب 70 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے ، سابق صوبائی وزیر ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد پہلی بار احتساب عدالت پیش ہوئے جہاں کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے کیس کی کارروائی 6 مئی تک ملتوی کر دی ۔

Read More

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں پاک فوج کے جوانوں اور دوسرے سرکاری اہلکاروںپر دہشت گردوں کا حملہ شکست اور ہزیمت سے دوچار دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے آج یہاں اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی خدمت کا فریضہ ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے قومی ہیرو ہیںاور میں انہیں سیلوٹ کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں مصروف معصوم اور پرامن افراد کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد اور ان کے سرپرست…

Read More

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت میں پانامہ کیس کا تذکرہ چھڑ گیا جس کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ لکھنے میں لگے ہوئے ہیں،پانامہ سے جان چھوٹی نہیں کہ اب اورنج لائن ذمے لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں استاتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جج صاحب گزارش ہے کہ کیس آج ہی سن لیں،پہلے بھی پانامہ کی وجہ سے میرا کیس التوائ…

Read More

لندن(ویب ڈیسک )برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ۔ لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیرمملکت برائے انٹرنیشنل ٹریڈ کریگ ہینڈز نے کہا کہ برطانیہ سی پیک منصوبے کا اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے، ہم پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، تینوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والے نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔برطانوی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کی جانےوالی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی جب کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جائے…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نئی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کی تکمیل ستمبر تک ضروری ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ اگر ملک میں جاری مردم و خانہ شماری کا عمل ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو 2018 میں شیڈول عام انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کی ہرانے ہوں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے ٹریننگ، ریسرچ اینڈ ایویلوایشن ظفر اقبال نے کہا کہ اگر عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں تو مردم…

Read More