تازہ تر ین

جے یو آئی کا صد سالہ اجتماع, امام کعبہ کی آمد, عظیم جلسہ کا اہتمام

نوشہرہ(بےورورپورٹ )آج سے شروع ہونے والی جمعیت علماءاسلام کی صدسالہ یوم تاسیس کی تین روزہ عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل سیکورٹی کے فل پروف انتظامات 52ممالک میں سے اکثریتی ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے اس اجتماع میں قطر، جنوبی افریقہ، انڈونیشا، نیپال، بنگلہ دیش، ہندوستان، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وفود شرکت کریں گے اجتماع میں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کا اپنی اپنی پارٹیوں کے وفود کے ہمراہ شرکت متوقع اجتماع میں صدارتی خطبہ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن دیں گے اجتماع میں تیس لاکھ سے زائد افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اجتماع گاہ میں سیکورٹی کے فرائض 25ہزار انصار السلام کے رضاکاروں اور 1300 پولیس جوانوں کے حوالے کردی گئی ہے اب اجتماع گاہ میں مختلف علاقے کے 50ہزار افراد پہنچ چکے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام کا تین روزہ عالمی اجتماع کے میڈیا اور انتظامی کمیٹی کے اراکین حاجی عبدالجلیل جان، قاری رضوان، آغا ایوب ، تاج نعیم اور ارباب محمدفاروق خان نے عالمی اجتماع کے تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دےتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام جمعیت کی صدسالہ یوم تاسیس کا تین روزہ عالمی اجتماع آج سے دس بجے شروع ہوگا اور یہ اجتماع تین روز تک جاری رہے گی اس اجتماع میں امام کعبہ، سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر، قطر، جنوبی افریقہ ، انڈونیشا، بنگلہ دیش، ہندوستان اور دیگر ممالک کے وفود خصوصی طورپر شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں امام کعبہ نماز جمعہ اور خطبہ بھی پڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی صدسالہ اجتماع پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم اجتماع ثابت ہوگا جو پاکستان اور بلخصوص پوری امت مسلمہ پر گہرے نقوش چھوڑے گا اجتماع گاہ میں 60سے 70تک سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے 7ہزار واش روم وضوخانے تعمیر کئے گئے کوریج کےلئے چھ سے سات تک بڑی سکرینیں لگائی گئی ہے جبکہ مختلف جگہوں پر بک سٹالز اور خوراک کےلئے سٹالز بنائے گئے ہیں اجتماع گاہ میں ایمرجنسی کےلئے ایک بڑا ہسپتال اور بارہ ڈسپنسریاں بنائی گئی ہے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کےلئے ٹیوب ویلز اور جدیدسسٹم کے لائٹس اور ساو¿نڈ سسٹم نصب کئے گئے ہیں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا یہ اجتماع پاکستان میں ملی وحدت اور پوری امت مسلمہ میں نظام عدل کےلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا اس وقت پوری دنیا میں استعماری قوتوں اسلام اور امت مسلمہ پر حملہ آور ہے لیکن ہم اس اجتماع کے ذرےعے پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع گاہ کو دو الگ الگ راستوں پر محیط کیاگیا ہے ایک کو شاہراہ مفتی محمود اور دوسری شاہراہ شیخ الہند کے ناموں سے منسوب کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اجتماع گاہ سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام الیکٹرانک میڈیا ہاو¿سز کو فریکونسز دی جائے گی تاکہ کوریج میں مشکلات کاسامنانہ کرنا پڑے اجتماع میں نمازوں اور کھانے کےلئے وقفہ ہوگا جبکہ اجتماع کی اختتامی دعا 9اپریل بروز اتوار کو بعدازنماز ظہر ہوگی بعدازاں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکندر زیشان اور ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحدمحمود نے بھی اجتماع گاہ میں انتظامات ، سیکورٹی کے متعلق بریفنگ دی۔ ادھرجے یو آئی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں نوشہرہ میں آج جمعہ سے اجتماع کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں امام کعبہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق تین روزہ عالمی اجتماع کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پرامام کعبہ خطبہ جمعہ دیں گےاورنماز پڑھائیں گے، امام کعبہ کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے باعث ِ سعادت ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ ہماری سرزمین پرحرمین شریفین کی اہم شخصیات آرہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv