تازہ تر ین
nawaz zardari imran

کون زیادہ مقبول اور دیانتدار ….سروے رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کیلئے بڑا سرپرائز

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹرنیٹوز (آئیڈیاز)کے حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اس وقت مقبول ترین جماعت ہے اور وزیراعظم نواز شریف ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔ آئیڈیاز کا یہ سروے لاہور میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں کیا گیا جن میں این اے 21، این اے 22 اور این اے 24 شامل ہیں۔ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی تازہ ترین سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا تین حلقوں کے ووٹرز کا خیال ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے مکمل اہلیت اور قابلیت رکھتے ہیں جبکہ 26 فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میں یہ اہلیت موجود ہے کہ وہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں، سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 42 فیصد ووٹرز کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف دیانت دار ترین رہنما ہیں۔ 26 فیصد ووٹرز نے عمران خان کو دیانت دار رہنما قرار دیا جبکہ 49 فیصد نے شہباز شریف کو دیانت دار رہنما قرار دیا۔ سروے کے مطابق 60 فیصد ووٹرز نے مسلم لیگ (ن)کو ملک کی مقبول ترین جماعت قرار دے دیا۔ 45 فیصد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv