تازہ تر ین
nawaz sharf

”اسلام کا پیغام انسانیت کا احترام “پوری دنیا میں پھیلانا ضروری ہے

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ خانہ کعبہ کی وجہ سے پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہرے مذہبی اور روحانی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، اسلام کے محبت، امن ، برداشت اور انسانیت کے احترام کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے ، مذہبی سکالروں اور ر ہنماﺅں کو اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا اتفاق رائے سے سدباب کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو یہاں امام کعبہ شیخ صالح بن محمدبن طالب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پ امام کعبہ کا پاکستان میں پرجوش خیرمقدم کیا اور کہا کہ خانہ کعبہ کی وجہ سے پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ گہرے مذہبی اور روحانی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ گوکہ پاکستان اور سعودی عرب جغرافیائی اعتبار سے ایک دوسرے سے دور واقع ہیں لیکندونوں ممالک کے اسلامیاورثقافتی اقدار کی وجہ سے ہمارے دل ملے ہوئے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے قریب اور مضبوط تعلقات کے حامل ہیںاور دونوں ممالک کے عوام میں ایک دوسرے کے لئے بڑا احترام ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ اسلام کا پیغام محبت، امن ، برداشت ،صلہ رحمی اور انسانیت کا احترام ہے،اور یہ وقت کا تقاضا ہے کہ اس پیغام کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مذہبی سکالروں اور راہنماﺅں کو اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا اتفاق رائے سے سدباب کرنا چاہیے۔ امام کعبہ نے اس موقع پر پاکستان آمد پر بھرپور استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی عرب کے قائمقام سفیر حبیب اللہ البخاری ، وفاقی وزیرمذہبی امور سردارمحمد یوسف اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv