تازہ تر ین
khursheed-shah

سندھ میں خطرناک کھیل کھیلا جار رہا ہے, خورشید شاہ پھٹ پڑے

کھاریاں (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 میں وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دے رہے تھے لیکن پیپلزپارٹی نے انہیں روکا اور جمہوریت کو بچایا۔کھاریاں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف 2014 میں دھرنے والوں کے سامنے سرنڈر کرنے والے تھے اور وہ استعفیٰ دینے جارہے تھے لیکن پیپلزپارٹی نے انہیں دھرنے والوں سے بچایا اور میاں صاحب کو روک کر کہا کہ ایسا نہ کریں کیوں کہ یہ پارلیمنٹ کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے پیپلزپارٹی نے مشترکہ اجلاس میں جو مو¿قف اختیار کیا وہ صرف جمہوریت کو بچانے کے لیے تھا جب کہ یہ آصف علی زرداری ہی تھے جو خود نوازشریف کے پاس رائیونڈ گئے اور دنیا کو بتایا کہ وہ انہیں وزیراعظم مانتے ہیں لیکن میاں صاحب کی جمہوریت ہمیں سمجھ نہیں آتی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیار ہے کہ وہ اپنے مسائل خود حل کریں لہٰذا وفاق صوبوں میں مداخلت بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ ہماری توقعات پر پورا نہیں اترے اس لیے انہیں واپس بھیج رہے ہیں، اگر ہم متبادل آئی جی کے لیے نام بھیجتے ہیں تو وفاق کی جانب سے اس میں رکاوٹ پیدا کرنا خطرناک ہے، اس کے خلاف ہم ایوان کے اندر بھی اور باہر بھی لڑائی کریں گے۔ گورنر سندھ کے کراچی آپریشن سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ راحیل شریف عظیم سپہ سالار تھا اور سندھ میں جو امن آیا ہے وہ فوج اور صوبائی حکومت کی وجہ سے آیا اس میں نواز شریف کہیں نظرنہیں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو مسائل سے صرف آصف زرداری ہی باہر نکال سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv