Author: admin

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی یا مداخلت کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے جو پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مداخلت یا دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔…

Read More

کراچی: عالمی بینک کے تعاون سے چلائے جانیوالے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، اختیارات کا غیر قانونی استعمال ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو بے ضابطگیوں، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرنیوالے افسر کو محکمے سے نکال دیا گیا، منیجر ایچ آر نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود منیجر ایچ آر حمید علوانی کو غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ خط کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرام کے لیپ…

Read More

اسلام آباد: پاکستان کی7 ملکوں کو برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں مالی سال (2023-24) کے پہلے 7 مہینوں میں 21.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی طرف سے جار ی کردہ اعداد شمار کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، نیپال اور مالدیپ کو ملک کی برآمدات 2614.021 ملین ڈالر رہی جو پاکستان کی 17977.963 ملین ڈالر کی مجموعی برآمدات کا 14.54 فیصد ہے۔ چین اپنے پڑوسی ممالک کو پاکستان کی برآمدات کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ چین کو پاکستان کی برآمدات اس سال کے سات مہینوں میں…

Read More

  کراچی:  نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرانٹر سال اول 2023کے نتائج کی ماڈریشن اور آئندہ امتحانات کے سلسلے میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق مختلف نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔  کمشنرکراچی اوراعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے قائم مقام چیئرمین سلیم راجپوت نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرانٹر سال اول 2023کے نتائج کی ماڈریشن اور انٹرسال اول و دوم کے آئندہ امتحانات کے سلسلے میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق پانچ مختلف نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں. نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے یہ متعلقہ ہدایت انٹرسال اول کے نتائج کی جانچ کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارش پر…

Read More

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ریزا ہیڈرکس 58 اور محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 18 رنز بنائے۔ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں جبکہ شاداب خان، عماد وسیم اور تیمل ملز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے…

Read More

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ساڑھے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 973 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران سرمائے میں اضافے کی شرح 30…

Read More

کیلیفورنیا: نیورالنک کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ پہلا انسان جس کے دماغ میں کمپنی نے چپ لگائی ہے مکمل طور پر صحتیاب ہے اور اپنے دماغ سے کمپیوٹر کے ماؤس کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسپیس ایونٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا ’مریض اعصابی اثرات کے ساتھ بظاہر مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا ہے۔ مریض صرف سوچتے ہوئے اسکرین پر ماؤس کو ہلاسکتا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا تھا کہ نیورالنک اب مریض کے لیے کلک کرنے کو ممکن بنانے پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ برس انسانوں پر آزمائش…

Read More

 لاہور: پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) کی معطلی پر گلوکار عاصم اظہر حکومت پر برس پڑے۔ گلوکار نے ایکس پر دو پوسٹوں میں نہایت سخت الفاظ میں طنزیہ طور پر سروس کی بندش پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک پوسٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ سب بند کردو، انسان بھی بند کردو، کھانا بھی بند کردو، ہوا بھی بند کردو۔ دوسری پوسٹ میں گلوکار نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا ’صرف بے غیرتی اور بے ایمان بند نہ کرنا، باقی سب بند کردو‘۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ تین روز سے…

Read More

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 10 وکتوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ آغا سلمان 52 اور جورڈن کاکس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے…

Read More

 راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی اور ان کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، دھاندلی ہونے پر چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ہمارا جو معاہدہ ہوا اس پر بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا ہے اور کل ہم نے پچاس ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے، تمام فہرست سنی اتحاد کونسل کے نام سے جمع کرائی ہے، ہمارے جو ایم این ایز…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران قید مبینہ طور پر زہرآلود کھانا دیے جانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 6 روز سے شدید تکلیف میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی ترجمان نے کہا کہ پارٹی کو بشریٰ بی بی کی زندگی کو دوران قید لاحق سنگین خطرات پر گہری تشویش ہے، ایک بے بنیاد مقدمے میں ناحق قید سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زہریلا کھانا دیے جانے کے…

Read More

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی ’’عبرت ناک جیت ‘‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے، جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں،  ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی ’’عبرت ناک جیت ‘‘ ہمیشہ یاد رکھی جائے  گی۔ امیر جماعت  کا کہنا تھا کہ 8فروری کی رات…

Read More

جنوبی افریقی ملک گینیا میں فوج نے دو سال قبل اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد تشکیل دی گئی اپنی ہی عبوری حکومت برطرف کر دی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گینیا کی فوج نے دو سال قبل حکومت پر قبضہ کیا تھا اور اب عبوری حکومت برطرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی انتظامیہ حکومت سنبھالے گی۔ فوجی قیادت نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کابینہ کے ڈائریکٹرز، سیکریٹری جنرلز اور ان کے نائبین نئی حکومت کی تشکیل تک حکومتی امور انجام دیں گے جبکہ برطرف حکومت جولائی 2022 میں تشکیل دی گئی تھی۔ پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان…

Read More