Author: admin

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے دھاندلی الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز تشکیل کے لیے الیکشن کمیشن کو ججز کی خدمات دینے سے انکار کردیا۔ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ٹریبونلز کی تشکیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے 9 ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرنے کے لیے نام مانگے گئے تھے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی ، زیر التوا کیسز میں اضافے کے باعث الیکشن کمیشن کو9ججز کی خدمات دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی کمی اور…

Read More

الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 130 سے ہارنے والی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کے دوران نواز شریف کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ رات کو ساڑھے دس بجے پولیس افسر آراو کے دفترمیں داخل ہوئے، اس وقت فارم 47 مرتب کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا اور ریٹرننگ افسر کو رات کے وقت تبدیل کر دیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ رزلٹ نئے آر او سے تیار کروایا گیا، فارم 45 کے…

Read More

 اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ مدر آف آل ریگنگ یہ تھی کہ پارٹی کو ختم کرنا، بیٹ کا نشان لینا، انتخابی جلسوں تک کی اجازت نہ دینا، مدر آف آل ریگنگ بند ہونی چاہیے، دنیا کے سامنے مزید تماشا نہ بنائیں جس کا مینڈیٹ ہے اس کو دے کر عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔ یہ بات عمران خان نے اپنی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات میں کہی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے عمران خان کی گفتگو میڈیا کے سامنے پیش کی اور بتایا کہ بانی پی…

Read More

تل ابیب: اسرائیل نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف میں فلسطین کے تنازع پر ہونے والی سماعت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے۔ بین الااقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف میں گزشتہ روز فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے پر اقوام متحدہ کی ہدایت پر سماعت کا آغاز ہوا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ اس سماعت میں 52 ممالک اور 3 عالمی تنظیمیں اپنے بیانات قلم بند اور شواہد پیش کریں گے جس کی روشنی میں قانونی نتائج مرتب کیے جائیں گے تاکہ اسرائیلی قبضے کے غیرقانونی ہونے…

Read More

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔ اس سے قبل امریکا میں تو یہ عمر 13 برس تھی لیکن برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 برس کا ہونا لازمی تھا۔ لیکن اب میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن نے تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کر دی ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ کمپنی اپنے قواعد و…

Read More

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام سات بجے ہوگا جہاں شائقین کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اسلام یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے…

Read More

 کوئٹہ /  لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں، دو آزاد ارکان اسمبلی ولی محمد اور عبدالخالق خان ن لیگ میں شامل ہوگئے جس کے بعد ن لیگ بلوچستان کی اکثریتی جماعت بن گئی۔ شمولیت کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے فتح حاصل کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو…

Read More

 اسلام آباد: عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے کے اختیارات سے تجاوز کے کیس میں  عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ساتھ ہی پراسیکیوٹر قیصر…

Read More

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ مارشل لا ایک انفرادی فیصلہ ہے اسے فوج بطور ادارہ نافذ نہیں کرتی۔ سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ ریفرنس کی سماعت کررہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارا اصل فوکس آئینی پہلو کی طرف ہے۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ تمیز الدین خان…

Read More

دوحہ: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ قطر میں ہونے والے افغان مذاکرات میں شرکت کے لیے طالبان نے جو شرائط رکھی تھیں وہ ناقابل عمل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے دو روزہ افغان مذاکرات کے اختتام پر جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے طالبان کی عدم شرکت پر تنقید کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ طالبان نے مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے شرط رکھی تھی کہ سول سوسائٹی ارکان کو اجلاس میں نہ بلایا جائے…

Read More

اسلام آباد: آئی پی پی کے علیم خان کی قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 9فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی…

Read More

پشاور: ڈی آئی خان کے تھانہ کلاچی کی حدود میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ گشت پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعال کیا جا رہا ہے جبکہ 30 منٹ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Read More

لاہور: جماعت اسلامی نے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف 23 فروری سے حتجاجی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جھرلو الیکشن کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے۔ جماعت اسلامی 23فروری سے احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی۔ پہلا احتجاج پشاور میں ہو گا ، جس کی قیادت سراج الحق کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25فروری کو اسلام آباد میں جمہوریت بچاؤ کانفرنس ہوگی۔ الیکشن کمشنر استعفا دیں۔ الیکشن پراسس کا مکمل آڈٹ اور تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالتی کمیشن تشکیل دیا…

Read More