Author: admin

غزہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو ایک بار پھر امریکا نے ویٹو کرکے صیہونی ریاست سے اپنی دوستی نبھانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں رفح کے علاقے میں ایک بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں لاکھوں فلسطینی جنگ زدہ علاقوں میں اپنے گھر بار چھوڑ کر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کئی بار یہ پیغام دے چکے ہیں کہ رفح میں حماس کے جنگجو بڑی تعداد…

Read More

پنجاب میں نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ سردی کی شدت میں کمی کے باوجود تھم نہ سکا۔ 24 گھنٹوں میں مزید 5 بچےدم توڑ گئے پنجاب میں نمونیا کے شدید پھیلاؤں سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 5 بچے چل بسے۔ جاں بحق بچوں میں سے 2 کا تعلق فیصل آباد جبکہ دیگر 3 کا تعلق ایک بہاولپور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے ہے۔ 7 روز کے دوران یہ مرض نے 57 پھولوں کی جان لے چکا ہے۔ رواں برس نمونیہ کے باعث پنجاب سے410 اور لاہور سے65 بچے جان سے جاچکے ہیں۔…

Read More

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں چائے کی دکان چلانے والا بخت محمد تہران میں منعقدہ ایک ایونٹ میں اپنے مقابلے جیت کر مکسڈ مارشل آرٹس چیمپین بن گیا۔ بخت محمد نے اس بات کا شکوہ کیا ہے کہ حکومت ان مقابلوں کو پروان چڑھانے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی۔ بخت محمد نے کراچی کی ایک اکیڈمی سے 2019 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں تربیت حاصل کی۔ اس اگست 2021 میں افغانستان کے صوبے خوست میں منعقدہ اپنے پہلے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی۔ وہاں انہوں نے پہلے مقابلے میں 65 کلو کیٹیگری میں ابراہیم محمدی کو…

Read More

ایم کیوایم پاکستان کی حکومت میں شمولیت سے متعلق مسلم لیگ (ن) اورایم کیو ایم پاکستان میں مذاکرت ایک اور دور آج ہوگا۔ ایم کیوایم کے وفد میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔ گزشتہ ملاقات میں ایم کیو ایم نے مطالبات ن لیگ قیادت کے سامنے رکھے تھے جبکہ ایم کیوایم کا ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے آئینی ترمیم اہم مطالبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں ایم کیوایم پاکستان کو 5 وزارتیں اورایک مشیر ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاق میں پورٹ اینڈ شپنگ، آئی ٹی، سمندر…

Read More

پاکستانی اداکارہ کرن اشفاق حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا تبصروں کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا اچھا مسلمان بنے۔ اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اور پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جس میں ان کی جانب سے دلچسپ تبصرہ بھی کیے گئے۔ عمران اشرف سے طلاق کے بعد کرن اشفاق نے سیاستدان حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی جو کہ پنجاب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمانی کرتے ہیں۔…

Read More

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فیملی ویلاگنگ کے نام پر فحاشی پھیلانے اور قابل اعتراض مواد ہٹانے سے متعلق درخواست پر 13 مارچ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے وکیل نے پیش ہوکر جواب جمع کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے، عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر کو غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز…

Read More

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پانے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آگئی۔ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1075پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس بڑھ کر 61539پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ امریکی کمپنی کی پاکستان میں نمک کی کان کنی کے شعبے میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے، لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج اور اکثریتی نشستوں کی حامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی پر پیش رفت جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس…

Read More

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے ایم پی او جاری کرنے کے کیس میں ایس ایس پی جمیل ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔ ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر ، ایس پی فاروق بٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے کہا کہ آپ نے…

Read More

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب میں سانس کی بیماری ’مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم کورونا وائرس‘ (میرس) نے پھر جڑ پکڑنا شروع کردیا ہے۔ العربیہ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارتِ صحت نے اسی ہفتے عالمی ادارہ صحت کو ’میرس‘ کے پھوٹنے کی اطلاع دی تھی۔ 6 ماہ کے دوران مملکت میں 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 2 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ ’میرس‘ کے کیس ریاض اور قسیم کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ لیب میں کیسز کی تصدیق کے لیے ریئل ٹائم پولیمریز چین ری ایکشن کی تکنیک…

Read More

ریڈیو کی دنیا کے معروف ترین شخصیت امین سایانی 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، بیٹے کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ والد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسے۔ بھارت میں ریڈیو کی دنیا کا مقبول ترین نام، امین سایانی گزشتہ رات انتقال کر گئے، 1932 میں پیدا ہونے والے امین سایانی نے کئی مشہور پروگرامز بھی کیے۔ ان کے بیٹے راجل سایانی کا کہنا تھا کہ والد کو گزشتہ رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ والد کی آخری رسومات کے اعلان سے متعلق بتایا کہ…

Read More

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پاکستان دو عالمی طاقتوں کو ایک نقطے پر لانے کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میدانِ جنگ بننا لازم نہیں۔ ہم دو بڑی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر لاکر بھی انتہائی قابلِ قدر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان بہتر تعلقات کے حوالے سے پاکستان ایک بار پھر کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ دونوں عالمی طاقتوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں…

Read More

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی کھوئی فارم پر لب کشائی کردی۔ مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف آؤف آف فارم ہیں انہیں رہنمائی کی ضرورت ہے، کرکٹر کو مکمل سائیڈ لائن کرنے بجائے ماضی کی پرفارمنس یاد دلوائیں تاکہ وہ کم بیک کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ حارث نے پاکستان کیلئے کچھ شاندار پرفارمنس دی ہیں، وہ لڑکا اس وقت اور بھی بہتر ہوگا جب وہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے تو بولنگ خود…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار علی خان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ علی خان نامی شہری کی انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 19 فروری کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کیا ہے لیکن درخواست گزار سابق بریگیڈیئر علی خان پیش نہ…

Read More