تازہ تر ین

رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے سات ماہ میں 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، ایف بی آر

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے ساڑھے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی 2023 سے 15 فروری 2024 کے دوران 5 ہزار 150 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 973 ارب روپے ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران سرمائے میں اضافے کی شرح 30 فیصد رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 40 فیصد اور سیلز ٹیکس کی مد میں 19 فیصد نمو رہی ہے، کسٹمز ڈیوٹی میں 14 فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے بتایا کہ دسمبر 2023 کے دوران سب سے زیادہ 985 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv