تازہ تر ین

پاکستان میں ایکس کی سروس معطل، عاصم اظہر حکومت پر برس پڑے

 لاہور: پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) کی معطلی پر گلوکار عاصم اظہر حکومت پر برس پڑے۔

گلوکار نے ایکس پر دو پوسٹوں میں نہایت سخت الفاظ میں طنزیہ طور پر سروس کی بندش پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

ایک پوسٹ میں عاصم اظہر نے لکھا کہ سب بند کردو، انسان بھی بند کردو، کھانا بھی بند کردو، ہوا بھی بند کردو۔

دوسری پوسٹ میں گلوکار نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا ’صرف بے غیرتی اور بے ایمان بند نہ کرنا، باقی سب بند کردو‘۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ تین روز سے ایکس کی سروس غیر اعلانیہ طور پر بند ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین پریشان ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv