Author: admin

لندن(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔ہدایتکارکرن جوہرکی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کیلئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے ا?ئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی ا?رٹسٹ کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔لندن میں جاری ایک…

Read More

لاہور( شوبز ڈیسک)لالی ووڈ سٹار ثناءنے کہا ہے کہ زندگی اور کیرئیر کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیا ہے اور تمام فیصلے انتہائی سوچ سمجھ کر کرتی ہوں جن میں سے بیشتر درست ثابت ہوئے ہیں،شوبز اوربچوں کے معاملات میں توازن انتہائی مشکل کام ہے لیکن میں نے اسے چیلنج کے طور پر لیا اور کامیاب رہی ہوں ۔ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے سامنے ایسے لوگوں کی بے شمار مثالیں ہیں جنہوںنے وقت پر زندگی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور جب وہ اس طرف آتے ہیں تو اس وقت بہت دیر…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک) ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سنجے دت کے خلاف وارنٹ عدالت کے طلب کرنے پر بھی حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔سنجے دت کے خلاف پٹیشنر فلم پروڈیوسر’شکیل نورانی‘ ہیں،جن کا کہنا ہے کہ سنجے دت 2002ء میں انکی فلم’جان کی بازی‘ ادھوری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔مدعی کے مطابق سنجے دت نے ایڈوانس میں دی گئی رقم بھی واپس نہیں کی جبکہ اسے مبینہ طور پر ’انڈرورلڈ‘ کے کارندوں سے کیس ختم کرنے کے لیے دھمکیاں بھی…

Read More

کراچی (شوبز ڈیسک)فلم نامعلوم افراد سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنیوالی عروا حسین آج کل ٹی وی ڈراموں سے زیادہ فلمسازوں کی پہلی ترجیحات میں شامل ہوچکی ہیں گلوکار فرحان سعید سے شادی ان کو خوب راس آئی ہے اورانہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہورہی ہے اب تک وہ ہمایوں سعید کیساتھ فلم ”میں پنجاب نہیں جاﺅنگی“، بلال اشرف اور گوہر رشید کیساتھ فلم ”رنگ ریزا“، گلوکار علی عظمت کیساتھ ” جھول “ اورفہد مصطفی کیساتھ فلم نامعلوم افرادکے سیکوئل میں کام کررہی ہیں اسکے علاوہ کئی فلموں میں بھی وہ شامل ہیں (جنکے نام ابھی نہیں…

Read More

جوہانسبرگ(بی این پی) سابق جنوبی افریقی بیٹسمین غلام بودی نے میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر معافی مانگ لی جس نے گزشتہ سال جنوبی افریقی کرکٹ کو متاثر کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال بعد وہ تمام فرنچائزز اور ٹیموں سے معذرت خواہ ہیں جن کی دنیا بھر میں وہ نمائندگی کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں ، اپنے خاندان، دوستوں ، مداحوں سمیت سب سے اپنے عمل پر شرمندہ ہیں۔

Read More

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ مجھے پی ایس ایل میں شامل تو کر لیا گیا لیکن بعد میں فیورٹ ازم کی وجہ مجھے ایک بھی میچ کھیلنے نہیں دیا گیا۔ فواد عالم کا کہنا تھا کہ میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے،میری تمام تر توجہ اپنی فٹنس کی طرف ہے۔،مجھے جو بھی مل رہا ہے اس پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں جو رویہ میرے ساتھ کیا گیا ہے میں کئی مواقع پر اسے یاد کرکے دلبرداشتہ ہوجا تاہوں۔مجھے کرکٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتااور مجھے اللہ پر…

Read More

بائیل،بگوٹا(بی این پی )سوئس لیڈیز اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں جمہوریہ چیک کی کوالیفائر مارکیٹا ونڈروسووا نے زبردست اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ ہم وطن حریف باربورا سٹرائیکووا کو سات،چھ اور چھ ،دو سے مات دےکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جہاں ان کا مقابلہ آج ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں بیلاروس کی کھلاڑی الیکسینڈرا ساسنووچ کو سخت مقابلے کے بعد چھ ،چار،چار،چھ اور سات،پانچ سے زیر کیا۔ادھر کولمبیا کے شہر بگوٹا میں جاری کلارو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ اٹلی کی فرانچسکا سکیوانے اور نمبر چار سیڈ سپینش پلیئر…

Read More

کوئٹہ (سپورٹس ڈیسک)باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو باکسنگ میں مزید کامیابیاں دلوانے کے لئے پر عزم ہوں لیکن فیڈریشن کے لوگ نہیں چاہتے کہ میں آگے بڑھوں۔ گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی جانب سے مجھے سپورٹ نہیں کیا جاتا،پروموٹرز ہی پیسے لگاتے ہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈاور مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے میری بہت مدد کی ,چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ابھی تک ملاقات کا موقع نہیں مل سکا لیکن امید ہے کہ جلد ملاقات ہوجائے گی۔ان کا کہناتھا کہ میری خواہش ہے کہ سبزہلائی پرچم…

Read More

ممبئی (آئی این پی) آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے تمام ترتنازعات کو پیچھے رکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیاہے۔ناتھن لیون نے کہاکہ اگر کوہلی مجھے کہیں مل جائیں تو میں سردمہری کا مظاہرہ کروں گااورا±ن سے جاکر ہاتھ ملالوں گا۔ اورا±سے لیمن جوس بھی پلاﺅں گا“ناتھن لیون نے اپنے بیان سے بھارتی بلے باز کو شرمندہ کردیاہے لیکن ا±سے یہ شرمندگی شاید تبھی محسوس ہوگی جب وہ ان باتوں کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کریگا۔

Read More

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیلنے کے لیے اس وقت ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جہاں بطور قائد محض ایک مقابلے میں کامیابی بھی انہیں کرکٹ کی تاریخ میں نیا مقام دلوادے گی۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اب تک گرین شرٹس 24میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک بھی میچ میں کامیابی کی صورت میں وہ ملک سے باہر 25ٹیسٹ جیتنے والے دنیاکے پہلے کپتان بن جائیں گے۔اس فہرست میں سابق ویسٹ انڈیز کپتان کلائیولائیڈ اور سابق پروٹیز قائد گریم سمتھ 23،23 فتوحات…

Read More

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے سیریز کیلئے راحت علی کو مانگا لیکن اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ، جو کھلاڑی کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں آئے گا اور جو کار کردگی نہیں دکھائے گا اس کی جگہ متبال کھلاڑیوں کو لایا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم میں انڈر 13 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر بات کرتے ہوئے گھبراتے نہیں ہیں لیکن جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ چیز وہ نہیں دیکھ…

Read More

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں جاری ریفرنڈم کے نتائج آ گئے ۔صدر رجب طیب اردگان کو ملک میں حکومت کرنے کی مکمل طاقت مل گئی۔اب تک 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے جن کے بعد ‘ہاں’ کہنے والوں کی تعداد اکیاون اعشاریہ چارفیصد ہے جبکہ ‘نہیں’ کہنے والوں کی تعداد اڑتالیس اعشاریہ سات فیصد ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ملک کے پارلیمانی نظام کو ایگزیکٹو صدارت سے بدلنا چاہتے ہیں۔حزب مخالف کی مرکزی جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی 60 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ…

Read More

میانوالی قریشیاں(نمائندہ خبریں)قائد تحریک انصاف عمران خان سے مخدوم معاذ محمد ہاشمی کی گزشتہ روز ڈیفنس لاہور میں شادی کی تقریب میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں مخدوم معاذ محمد ہاشمی کے بھائی مخدوم مرتلی محمد بھی موجود تھے۔ مخدوم معاذ محمد نے عمران خان سے اپنی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد نے عنقریب جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے ان کے سیاسی بیک گراﺅنڈ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ کارکن الیکشن کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ عمران خان…

Read More