Author: admin

لاہور (کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حساس اداروں کے کومبنگ آپریشن کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے کمپاو¿نڈ کے قریب شام 7 بجکر 45 منٹ پرفورس تعینات کر دی گئی تھی جبکہ آپریشن 9 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوا جو آدھا گھنٹے سے زائد جاری رہا۔فورسز کی جانب سے گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی توہلاک ہونے والے دہشتگرد علی طارق اور نورین لغاری نے سیڑھیوں کی آڑھ لیکر فائرنگ شروع کر دی جس سے حساس اداروں کے 4جوان زخمی ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میںعلی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) حج 2017ء کیلئے درخواستیں آج سے وصول کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حج پالیسی 2017ءکی روشنی میں رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں آج سے جمع کروانے کے مجاز ہیں۔ وزارت مذہبی امور و حج کی جانب سے مجاز مالیاتی ادارے شہریوں سے درخواستیں وصول کریں گے۔ خوش نصیب حجاج کے ناموں کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی 29اپریل کو کی جائے گی۔

Read More

کراچی (خصوصی رپورٹ)سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے نیٹ ورک کا انکشاف عزیربلوچ نے کیاتھا۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی کے لاپتہ افراد کا تعلق بھی اسی نیٹ ورک سے ہے اور کڑیاں بہت دور تک جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو میں ہونے والی کانفرنس خطے کی سیاسی صورتحال تبدیل کردے گی۔ افغانستان میں امن کی راہوں کا تعین افغان طالبان ہی کرسکتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ عزیربلوچ نے اپنے اعترافات میں ہی کلبھوشن کے نیٹ ورک کا اعتراف کیا تھا اس کے انکشاف پر…

Read More

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) فیس بک کے مختلف صفحات پر مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کیخلاف مواد اپ لوڈ کرنے پر وزارت داخلہ کے بھر پور احتجاج اور مذکورہ موادنی الفور ہٹانے کے مطالبہ پر امریکہ میں موجود فیس بک انتظامیہ نے فوری طور پر وفد پاکستان بھجوانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے مذکورہ مواد ہٹانے میں پاکستان کیساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں وزارت داخلہ کی ہدایت پرایف آئی اے نے فیس بک کی امریکہ میں موجود انتظامیہ سے رابطہ کرکے تمام تر صورتحال بتائی تھی جس پر فیس…

Read More

خواب میں صندوق دیکھنا عظیم سلطنت ہے، اگر کوئی انسان دیکھے کہ صندوق میں ہے تو سلطنت حاصل کرے گا اور بعج کہتے ہیں کہ اس خواب کا دیکھنے والا دشمن سے خائف ہے اور اس کی دشمنی سے عاجز و قاصر ہے اور یہ خواب کشادگی حال کی دلیل ہے، اگر یہ خواب وہ شخص دیکھے کہ جس کا کوئی غائب ہو تو وہ آجائے گا۔ جو خواب میں یوں دیکھے جیسے وہ صندوق کے اوپر بیٹھا ہے تو وہ لڑائی جھگڑے سے محفوظ رہے گا اور غالب رہے گا اور مراد کو پہنچے گا، جو دیکھے کہ اس…

Read More

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ وسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو تھکا کر ہرانا ہے ہیرو نہیں بنانا وہ کافی تھک چکے ہیں مزید ہم تھکائیں گے ،اگلے جلوسوں میں گونوازگوکے نعرے لگیں گے ،میاں صاحب کا مزاج ہے کہ مشکل میں نہ ہوں تو رابطہ نہیں کرتے ، میں نے بھی اس لئے نہیں کیا کہ ڈیل کا الزام لگ جاتا ، (ن) لیگ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے صرف سیاسی میدان میں ہی پنجہ آزمائی ہوگی ،میرے دوستوں کو اس لئے اٹھایا گیا تاکہ جو…

Read More

فتح پور(نما ئندہ خبریں) فیلڈمارشل پانچ ستاروں والا جرنیل پاک فوج کا اعلیٰ ترین رینک،ایوب خان اعزاز حاصل کرنے والے واحد جنرل،ریٹائر منٹ کے قریب جنرل کیانی کو بھی بنا نے کی خبریں آئیں،جنرل راحیل شریف عسکری ماہرین کے مطا بق ایوب خان سے بھی زیادہ حقدار، اگر اعزاز ملا تو پاک فوج کے دوسرے سربراہ ہو نگے۔گزشتہ روز ”خبریں “ کی ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی حکومت سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بعد از ریٹائرمنٹ فیلڈ مارشل کے عہدے پر اعزازی ترقی دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے…

Read More

لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، فےصل آباد، سکھر (خصوصی رپورٹ) ملک بھر مےں گر می اور چھٹی کے روزبد ترےن غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے عوام کی چےخےں نکال دےں‘ لاہور کے بعض علاقوں مےںدن کے اوقات مےں10گھنٹے جبکہ شہر وں اور دےہاتوں مےں مجموعی طور پر 14سے 18گھنٹے کی لوڈشےڈ نگ جاری‘ اتوار کے روز لوڈ شےڈنگ پر لاہور سمےت ملک کے کئی شہروں مےں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہرے‘ عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کرنے کےساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدےد نعرے بازی بھی کرتے ہےں جبکہ واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ آنےوالے دونوں مےں لوڈشےڈ نگ…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوورکے منصوبے کا افتتاح کیا،یہ منصوبہ ایک ارب روپے سے زائدکی لاگت سے 6ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات نے رائیونڈ ریلوے ٹریک فلائی اوور کے منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد ستمبر 2016ءمیں رکھا گیا اور 16اپریل 2017ءکو 6ماہ کی قلیل مدت میں فلائی اوور کا افتتاح کیا گیاہے۔ فلائی اوور بننے سے رائےونڈ…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے آئندہ عام انتخابات میں 5فیصد سے کم ووٹ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان جاری نہ کرنے اور انتخابات میں شرکت کیلئے نااہل قرار دینے کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن فیس ایک لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ گزشتہ روز ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنوینر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیرصدارت یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت الیکشن کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتخابی قوانین اور…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے بہترین اداکارہ کی دوڑ میں بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 2017 میں اب تک کی بہترین اداکارہ کے انتخاب کیلئے ایک عوامی سروے کرایا گیا جس میں 5 اداکاراں کو ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کے حوالے سے چنا گیا۔ اداکاراں میں عالیہ بھٹ کو فلم بدری ناتھ کی دلہنیا، کنگنا کو رنگون، انوشکا شرما کوپھلوری ، سوارا بھا سکرکو انارکلی آرا والی اور تپاسی پنو کو نام شبانہ کیلئے چنا گیا۔عوامی سروے میں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو…

Read More

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔ سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی ہسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بی انگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوائے۔صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو…

Read More

لاس اینجلس(شوبز ڈےسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کا تنازع حل کرنے کےلئے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور وہ اپنی توجہ بچوں پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق انجلینا لکھاری اور ہدایتکاری کے شعبے کو جاری رکھنا چاہتی ہیں اور بطور اداکارہ ”میلفیشنٹ ٹو“ ان کی آخری فلم ہو گی۔

Read More