Author: admin

لاہور (نیٹ نیوز) اگر آپ کے پاس سمارٹ فون ہو تو آپ ویڈیو تو ضرور بناتے ہونگے مگر اکثر اس فوٹیج کا معیار اچھا نہیں ہوتا خاص طور پر چلتے پھرتے افراد کافی برے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو گوگل نے سمارٹ فون سے ویڈیو کے اس سب سے بڑے مسئلے کو حل کردیا ہے۔گوگل فوٹوزایپ میں فون سے بنائی جانیوالی ویڈیوز کو خودکار طور پر سٹیبلائز کیا جاسکتا ہے اور وہ بھی ایک کلک پر۔ یہ ایپ گزشتہ روز متعارف کرائی گئی جو سمارٹ فون سے ویڈیوز بنانے کے تجربے…

Read More

لاہور(نیٹ نیوز)واٹس ایپ نے دو اہم اور فائدہ مند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جو بہت جلد مام صارفین کو دستیاب ہونگے ۔اس میسجنگ ایپ کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں تھیں کہ یہ کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے واپس یا ان سینڈ کرنے کے فیچر پر کام کررہی ہے جس سے صارفین ایسے پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو وہ غلطی سے کسی دوسرے فرد کو سینڈ کرچکے ہونگے ۔اب واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش اپنے نئے بیٹا ورژن میں شروع کردی ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ اپنے…

Read More

سان فرانسسکو (خصوصی رپورٹ)فیس بک انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ جعلی اکانٹس اور جعلی خبروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ویب سائیٹ کے سکیورٹی سسٹم میں مزید بہتری لائی گئی ہے، جس کے بعد اب جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔فیس بک نے جعلی اکاﺅنٹ، خبروں اور جعلی پوسٹز کے خلاف گزشتہ 2 سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔فیس بک نے جرمنی میں جعلی خبروں سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے وہاں کے اخبارات پر بھی اشتہارات دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔فیس بک کی پروٹیکٹ اینڈ کیئر ٹیم کی ٹیکنیکل…

Read More

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 119اور120میں کئے گئے سروے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماءمریم نواز شریف مقبول ترین رہنماءکے طور پر سامنے آئیں ہیں جبکہ وہ مقبولیت میں اپنے والد محترم اور موجودہ منتخب وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف کو بھی پیچھے چھوڑ گئیں۔285افراد میں سے ساٹھ فیصد نے انہیں اپنے حلقے کے لیے بہترین امیدوار کے طور پر تسلیم کیا جبکہ وزیراعظم پاکستان کو بیس فیصد اور مسلم لیگ ن ہی کے رہنماءمیاں حمزہ شہباز شریف کو دس فیصد افراد کی حمایت ملی۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سات فیصد اور…

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اپنے وزرائے اعلی، وفاقی و صوبائی وزرا اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی اور تند و تیز حملوں سے روک دیا ہے تاہم آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف محتاط لہجے میں ایک دوسرے پر ہلکی پھلکی تنقید کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف اور دوسری علاقائی جماعتوں کی طرف سے یہ دعوی مسلسل کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی لڑائی نہ صرف نورا کشتی ہے بلکہ مک مکا کا کھلا ثبوت ہے۔ وہ حلقے جو مک…

Read More

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے مقدمات کے لئے ریگولرکازلسٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاناما کیس کا فیصلہ شامل نہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے ضمنی کازلسٹ جاری کی جائے گی اورعدالت کی جانب سے فیصلہ سنانے سے قبل فریقین کونوٹسزبھی جاری کئے جائیں گے۔آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ میں میٹرو، اورنج ٹرین، سندھ کے شراب خانوں سمیت دیگرمقدمات سنیں جائیں گے جس کے…

Read More

پشاور(ویب ڈیسک)چند روز قبل مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کئے جانے والے نوجوان مشال خان کے دوست نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔مشال خان کے دوست عبداللہ نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے جس میں اس نے اپنے اوپر لگنے والے توہین آمیز کلمات کے حوالے سے لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مجھے دوستوں نے فون کر کے گھر سے بلایا اور جب یونیورسٹی پہنچا تو مجھے پتہ چلا کہ…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل مک ماسٹر نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر میکماسٹر نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغانستان میں قیام امن، سیکیورٹی اور موجودہ صورتحال کے امور بھی زیر غور آئے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اعلی ترین عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

Read More

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں جب کہ امریکا نے پورے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ دیا ہے۔نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیرایک مرتبہ پھر زندہ ہو گیا ہے اور مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر اس وقت علاقائی امن و سلامتی کے لئے ایک اہم خطرہ ہے جب کہ پاکستان اور بھارت…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومتی مدت مکمل ہونے تک ترقیاتی اہداف بھی پورے ہوجائیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کو فعال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے امیرمقام کو مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کا صدر جب کہ مرتضیٰ جاوید عباسی کو (ن) لیگ کے پی کے کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا۔مشاورتی اجلاس میں آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں پر غور اور پی ٹی آئی کی ناکامیاں اجاگر کرنے…

Read More

بھمبر(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سمانی چاہی اور بروہ سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے صبح 8 بجے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی چیک پوسٹیں بھی تباہ ہو گئیں جس میں بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں کو لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بھاری اخراجات سے محفوظ رکھنے کے لئے سولر پاور سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے، ابتدا میں چند جیلوں میں سسٹم لگایا جائے گا جسے چند سالوں میں تمام جیلوں میں مکمل کیا جائے گا فیصلہ سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ پنجاب کی جیلیں ایسے علاقوں میں بھی ہیں جہاں گرمی بہت زیادہ ہے اور درجہ حرارت بھی ہر سال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات بھی بجلی کے بل کی مد میں سالانہ 62کروڑ روپے سے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر آج سے کارروائی کرے گی۔ تمام ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ون ڈش کے علاوہ لائٹنگ اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ ہوٹلز، شادی ہالز کی انتظامیہ کو بھی جرمانے کیے جائیں۔ حکومتی ہدایات پر ضلعی حکومتیں حرکت میں آگئیں اور انہوں نے میرج کلب مالکان کو حتمی وارننگ دے دی ہے۔ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ادھر رات کے وقت پارکنگ مسائل بڑھنے پر انتظامیہ نے میرج کلب مالکان کو اپنے علیحدہ سٹینڈز بنانے کی ہدایت کردی…

Read More