تازہ تر ین

ترکی میں صدارتی نظام آگیا, طیب اردگان کے حق میں بڑی جیت

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں جاری ریفرنڈم کے نتائج آ گئے ۔صدر رجب طیب اردگان کو ملک میں حکومت کرنے کی مکمل طاقت مل گئی۔اب تک 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے جن کے بعد ‘ہاں’ کہنے والوں کی تعداد اکیاون اعشاریہ چارفیصد ہے جبکہ ‘نہیں’ کہنے والوں کی تعداد اڑتالیس اعشاریہ سات فیصد ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ملک کے پارلیمانی نظام کو ایگزیکٹو صدارت سے بدلنا چاہتے ہیں۔حزب مخالف کی مرکزی جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی 60 فیصد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جبکہ صدر اردوغان کے حمایتیوں نے ملک میں جشن کا آغاز کر دیا ہے۔اتوار کے ریفرینڈم کی منظوری کی صورت میں اردوغان سنہ 2029 تک اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔رجب طیب اردگان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کو جدید طرز پر لانے میں مدد ملے گی۔ تاہم ان کے مخالفین کو خدشہ ہے کہ یہ آمریت کا باعث بن سکتی ہے۔ترکی میں سنیچر کو سیاست دانوں نے ریفرینڈم کے لیے ہونے والی مہم کے آخر روز ووٹروں سے ووٹ ڈالنے کی اپیلیں کیں۔ ووٹنگ کے دوران پرتشدد مظاہرے، مقابلے 2 افراد ہلاک درجنوں زخمی ہوئے۔ صدر رجب طیب اردگان کو ملک میں حکومت کرنے کی مکمل طاقت مل جائے گی۔ اس حمایت کے بعد طیب اردگان کو ترکی میں کابینہ کے وزرا، ڈگری جاری کرنے، سینئر ججوں کے چناو¿ اور پارلیمنٹ کو برخاست کرنے کے اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ اس ریفرنڈم کی کامیاب کے بعد اردگان 2029ءتک صدارت کے عہدے پر قائم رہ سکیں گے۔ ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد نئی اصلاحات کے ذریعے ترکی کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ موجودہ وزیراعظم بن علی یلدرم کے بجائے کسی اور شخصیت کے پاس جائے گا یا پھر اس عہدے کے جگہ نائب صدر لیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv